Home / اہم خبریں / ٹک ٹاک ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے کو اسپانسر کرے گا

ٹک ٹاک ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے کو اسپانسر کرے گا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مختصر دورانیے کی ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنے والا عالمی پلیٹ فارم، ٹک ٹاک ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے کو اسپانسر کرے گا۔ پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ عبداللہ صدیقی نے اس ترانے کو کمپوز کیا ہے۔ اس شراکت داری کے تحت ٹک ٹاک وہ پہلا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہوگا جہاں ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا یہ آفیشل ترانہ سب سے پہلے لانچ کیا جائے گا۔ یہ ترانہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے انعقاد پر شائقین کرکٹ کے جوش و جذبہ کی عکاسی کرتا ہے، جو پاکستان سمیت دنیا بھر کو درپیش کوویڈ 19 کی اس غیرمعمولی صورتحال کے دوران شائقینِ کرکٹ کے لیے تفریح کا باعث بنے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ہمیشہ سے ایک الگ فین بیس رہی ہے، ایچ بی ایل پی ایس ایل کے معیاری ترانوں کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں خوب پذیرائی ملتی ہے۔ وہ اس سال عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کی جوڑی کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔

مزید پڑھیں: لوکل سٹی اور دیگر مسائل کا حل چارٹرڈ سٹی میں ہے۔ الطاف شکور چیئرمین پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی
https://www.nopnewstv.com/the-solution-to-local-city ‎

انہوں نے کہاکہ وہ اس ترانے کو اسپانسر کرنے پر ٹک ٹاک کے مشکور ہیں۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل نے حال میں ٹک ٹاک کے ساتھ شراکت داری کا دو سالہ معاہدہ کیا جس سے یہ تعلق مزید مضبوط ہوگا۔ پاکستان، مشرقِ وسطیٰ، ترکی اور افریقہ میں ٹک ٹاک کے ہیڈ آف برانڈ مارکیٹنگ پاؤل کاترب کا کہنا ہے کہ وہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے کو اسپانسر کرنے پر بہت خوش ہیں۔ ٹک ٹاک پاکستان میں موجود کرکٹ کے مداحوں کا گھر بنتا جارہا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے