تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 7 کے ترانے کا ٹیزر جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 7 کے ترانے کا ٹیزر جاری کر دیا گیا

لاہور (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 7 کے ترانے کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔ پی ایس ایل 7 کے جاری کردہ ترانے میں عاطف اسلم کی آواز کا جادو چلے گا جس میں گلوکارہ آئمہ بیگ بھی اپنے سربکھیریں گی۔ پی ایس ایل کا مکمل ترانہ آج 23 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا جس کے لیے مداح بے تاب ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل ترانے اور گلوکار عاطف اسلم کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی ناظم اعلی جماعت اہلسنت پاکستان امیر جماعت الصالحین کی جمالی ہاؤس کراچی آمد
https://www.nopnewstv.com/karachi-nazim-e-ala-jamaat ‎

سوشل میڈیا صارفین خیال ظاہر کر رہے ہیں کہ چونکہ اس بار ترانے میں عاطف اسلم نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے تو یہ پی ایس ایل کے گذشتہ سیزنز کے ترانوں سے زیادہ اچھا ہوگا۔ اس شراکت داری کے تحت ٹک ٹاک وہ پہلا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہوگا جہاں پی ایس ایل 7 کا یہ آفیشل ترانہ سب سے پہلے لانچ کیا جائے گا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

محرم الحرام کے دوران امن، بین المسالک ہم آہنگی اور شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، محمد احسن ناغڑ

حیدرآباد، (اسٹاف رپورٹر) استحکام پاکستان آرگنائزیشن (آئی ایس پی او) کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے