کراچی (نوپ نیوز) المرکز ربانی مسجد میراں ناکہ لیاری میں حضرت علامہ مولانا خلیفہ سائیں رحمت اللّه قریشی طاہری کی زوجہ مرحومہ کا رسم قل و سوئم کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز قرآن خوانی سے کیا گیا قرآن خوانی کے بعد محفل نعت و بیان کا سلسلہ شروع کیا گیا جس میں خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا خلیفہ سائیں رحمت اللّه قریشی طاہری نقشبندی نے کیا اور آخر میں ملک پاکستان کے مشہور و معروف ثنا خواں حضرات جن میں سید فہد واحد علی شاہ طاہری، شبیر احمد نیازی طاہری، محمد فہیم طاہری، عبدالخالق طاہری، محمد سلیم طاہری، محمد شعیب طاہری اور دیگر نعت خواں حضرات نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔