Home / اہم خبریں / اسلامی معاشرے میں علماء کلیدی کردار ادا کرتے ہیں- محمد حسین روموی بانی و چیئرمین الغوثیہ ویلفئیر آرگنائزیشن

اسلامی معاشرے میں علماء کلیدی کردار ادا کرتے ہیں- محمد حسین روموی بانی و چیئرمین الغوثیہ ویلفئیر آرگنائزیشن

کراچی (رپورٹ: ماجد علی) اسلامی معاشرے میں علماء کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اس بات کا اظہار الغوثیہ ویلفئیر آرگنائزیشن بانی و چیئرمین محمد حسین روموی نے الغوثیہ ویلفئیر آرگنائزیشن کی کراچی علماء ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ اسلامی معاشرے میں علماء کلیدی کردار ادا کرتے ہیں علماء حضرات کو مسجد و ممبر کے علاوہ سماجی کردار میں عوام کے سامنے لانا چاہتے ہیں تاکہ قوم کو سیدھے اور سچے راستے پر رہنمائی مل سکے- اجلاس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے علماء کی کثیر تعداد نے شرکت کی- جبکہ اس اجلاس میں الغوثیہ ویلفئیر آرگنائزیشن کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین و چیف آرگنائزر بلوچستان ڈاکٹر شاہد عمران چشتی، الغوثیہ ویلفئیر آرگنائزیشن بلوچستان کے سیکریٹری اطلاعات محمد عمر مینگل نے بھی خصوصی طور پر اس اجلاس میں شرکت کی- الغوثیہ ویلفئیر آرگنائزیشن لیگل ایڈ کے امین ایڈووکیٹ، قاری حافظ نصرالله نقشبندی، علامہ موج علی چشتی، قاری محمد اسلم سعیدی، علامہ عارف چشتی، مولانا خالد نعیمی، مولانا خالد نقشبندی اور دیگر علماء کرام نے اجلاس میں شرکت کی-

الغوثیہ ویلفئیر آرگنائزیشن علماء ونگ کے اجلاس کی تصویری جھلکیاں

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے