Home / اہم خبریں / علیحدہ وطن کے خواب کی تکمیل، تحریک آزادی کے رہنماؤں کا لازوال کارنامہ ہے۔ چیئرمین پی کیو آئی جسٹس (ر) وجیہہ الدین

علیحدہ وطن کے خواب کی تکمیل، تحریک آزادی کے رہنماؤں کا لازوال کارنامہ ہے۔ چیئرمین پی کیو آئی جسٹس (ر) وجیہہ الدین

کراچی (نوپ نیوز) پاکستان قومی اتحاد کے چیئرمین جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کے رہنماؤں نے مسلمانوں کے لئے ایک الگ وطن کی جس تحریک کا آغاز کیا تھا اس کو قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے مملکت خداداد پاکستان کی صورت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا، یہ ایک لازوال کارنامہ ہے۔ قائداعظم نے اپنی ایک سالہ حکومت کے دوران مثالی گورننس کا عملی نمونہ پیش کیا۔ افسر شاہی کو باور کرایا کہ وہ عوام کے حاکم نہیں بلکہ خادم ہیں۔ قائد اعظم کا فرمان ہے کہ ” مملکت کے کسی اہم مفاد پر ذاتی مفاد کو غالب آنے دینا خودکشی کے مترادف ہے”، اور ہم یہ خودکشی روزانہ کر رہے ہیں۔ آج ہمیں قائد اعظم کا پاکستان کہیں نظر نہیں آتا۔ ملک میں ہر طرف بدعنوانی، لاقانونیت، اقرباء پروری، ظلم و زیادتی کا دور دورہ ہے۔ جہاں ہر کوئی اپنے مفاد کی سیاست میں مصروف ہے۔ انہیں اس پاکستان سے کوئی غرض نہیں جس کے لئے مسلمانان ہند نے ناقابل فراموش قربانیاں پیش کیں۔ 74 سالوں میں کرپٹ حکمرانوں کی بدولت ملک کرچی کرچی ہوگیا ہے۔ پاکستان قومی اتحاد کے پلیٹ فارم سے ہم، قوم کو متحد ہو کر ان کرچیوں کو، ان ٹکڑوں کو اٹھا کر جمع کرکے ایک بار پھر جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان قومی اتحاد مختلف سیاسی جماعتوں کا ارتکاز ہے جس کا مقصد قائداعظم کے نظریہ پاکستان اور تحریک پاکستان کے مقاصد کا حصول ہے۔ پاکستان قومی اتحاد کے ایک ایک رکن یہی سوچ لے کر آگے بڑھ رہا ہے۔ ہم کسی عہدوں اور پوزیشنز کے امیدوار نہیں ہیں، نہ ہی ہمارا مقصد پیسے کا حصول ہے۔ ہماری نیت صاف، ارادے نیک اور مضبوط ہیں۔ پی کیو آئی قائد اعظم محمد علی جناح کے مشن کو لے کر آگے بڑھ رہی ہے، اس مشن کو جسے گذرے ماہ سال میں بھلا دیا گیا ہے۔ قائد اعظم کی روح کو سلام پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ جو مشن لے کر قائد اعظم چلے تھے اور جس کے حصول کی راہ میں انہوں نے اپنی صحت، اولاد مال و متاع سب نچھاور کر دیا تھا، اسی مشن کو پورا کرنے کے لئے ہم بھی جدوجہد کرتے رہیں گے۔ قائد اعظم نے اپنی پوری زندگی سیاست کو وقف کرنے کے باوجود اپنے دامن پر کوئی دھبہ نہیں لگنے دیا۔ وہ سیاست میں اخلاقیات اور احتساب پر یقین رکھتے تھے۔ وہ ہر قسم کی کرپشن کے خلاف تھے اور تمام لوگوں کے معاشی اور معاشرتی بہتری چاہتے تھے۔

مزید پڑھیں: کراچی کی ترقی کے لئے جدید پبلک ٹرانسپورٹ ناگزیر ہے، گرین لائن ریپڈ بس ٹرانزٹ سسٹم کے آزمائشی سفرکاخیرمقدم کرتے ہیں۔ الطاف شکور
https://www.nopnewstv.com/modern-public-transport-is ‎

موجودہ حکمران اور سیاستدان، نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں تو ان کو چاہیے کہ وہ صرف نعروں پر انحصار کرنے کے بجائے وہ اصول متعارف کروائیں جو قائد اعظم اپنے ”پاکستان“ میں دیکھنا چاہتے تھے۔ بصورت دیگر کھوکھلے نعروں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان قومی اتحاد کے چیئرمین جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے قائد اعظم کی سالگرہ کے دن ان کے مزار پر حاضری کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ پر ان کے ہمراہ پاکستان قومی اتحاد کے سیکریٹری جنرل سہیل یعقوب، اراکین اقبال ہاشمی، عبدالحاکم قائد، طارق چاندی والا، میجر (ر) ڈاکٹر محمد امجد، جاوید بخاری ایڈووکیٹ، اعجاز عثمانی، عزیز فاطمہ، محمود خان تاجک، پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی، عام لوگ اتحاد، عام عوام تکمیل پاکستان، آل پاکستان کسان اتحاد کے ورکرز بھی موجود تھے۔ جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی قیادت میں اراکین نے مزار قائد پر پھولوں کا گلدستہ چڑھایا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے