Home / اہم خبریں / چھٹے نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سی آئی بی جی واریرز اور آڈٹ اسپارٹنس کی جیت

چھٹے نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سی آئی بی جی واریرز اور آڈٹ اسپارٹنس کی جیت

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چھٹے نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پہلا میچ نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔ جس میں سی آئی بی جی واریرز نے ویسٹ ریجن کو 28 رنز سے شکست فاش کیا۔ اسپورٹس اینڈ ایونٹ مینجر انور فارقی نے ایس طارق علی کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا اس موقع پر محمد جاوید، عمر ان بلوچ اور دیگر موجود تھے۔ سی آئی بی جی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 14 ویں اوور میں 97 رنز بنا کر پولین کا راستہ لیا۔ عزیر اسد صدیقی نے دو چوکوں کی مدد سے 16 گیندوں پر 19 رنز بناکر نمایا ں رہے۔ اسرار خان کی عمدہ بولنگ 14 رنز پر پانچ کھلاڑیوں کو عمادالسلام قادری نے 22 رنز دیکر تین کھلاڑیوں آؤٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ ریجن کے کھلاڑی بھی 10 ویں اوورز میں 69 رنز بناکر ڈھرہوگی۔ کو ئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر اسکورنہ کرسکا۔ ایس طارق علی نے 15 رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو محمد نوید نے 22 رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں: علیحدہ وطن کے خواب کی تکمیل، تحریک آزادی کے رہنماؤں کا لازوال کارنامہ ہے۔ چیئرمین پی کیو آئی جسٹس (ر) وجیہہ الدین
https://www.nopnewstv.com/fulfillment-of-the-dream

دوسرا میچ جوکہ یو بی ایل اسپورٹس کمپلکس میں کھیلا گیا۔ جس میں آڈٹ اسپارٹنس نے آئی یف آئی آر جی کو 8 وکٹوں سے شکست دی عثمان اظہر مین آف دی میچ قرار پائے۔ آئی ایف آر جی نے ٹاس جیت کر پہلے بینٹگ کرتے ہوئے مقرررہ اورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز اسکور کیا۔ حرعباس نے ایک چھکے تین چوکوں کی مدد سے 14 گیندوں پر 29 رنز یوسف صدیقی نے چار چوکوں کی مدد سے 20 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔ جبکہ ظہیرالدین نے 15 رنز دیکر 2 وکٹ حاصل کی۔ جواب میں آڈٹ اسپارٹس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر مقرررہ اوورزمیں مطلوبہ ہدف پورا کیا۔ عثمان اظہر نے 10 چوکوں کی مدد سے 28 گیندوں پر 52 رنز محمد شعیب نے ایک چھکے دو چوکے کی مدد سے 26 گیندوں پر 26 رنز بنائے۔ جبکہ حرعباس نے 19 رنز دیکر 2 وکٹ حاصل کی اسکورر کے فرائض تیمور عالم اور جیند افضال نے جبکہ امپائرنگ کے فرائض اعلے حید، فہیم احمد، شاہد اسلم اور محمد یونس نے سرانجام دیے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے