Home / اہم خبریں / کراچی کی ترقی کے لئے جدید پبلک ٹرانسپورٹ ناگزیر ہے، گرین لائن ریپڈ بس ٹرانزٹ سسٹم کے آزمائشی سفرکاخیرمقدم کرتے ہیں۔ الطاف شکور

کراچی کی ترقی کے لئے جدید پبلک ٹرانسپورٹ ناگزیر ہے، گرین لائن ریپڈ بس ٹرانزٹ سسٹم کے آزمائشی سفرکاخیرمقدم کرتے ہیں۔ الطاف شکور

کراچی (نوپ نیوز) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین اور پاکستان قومی اتحاد کے وائس چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ گرین لائن ریپڈ بس ٹرانزٹ سسٹم کے آزمائشی سفر کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ جب تک کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام درست نہیں ہوگا، اس وقت تک کوئی پائیدار سماجی اقتصادی تبدیلی ممکن نہیں ہو سکتی۔ حکومت سندھ، اپنے دعووں کے مطابق، کراچی کے عوام کو تکلیف دہ سفری نظام سے نجات دلانے کے لئے سنجیدگی سے ریڈ لائن، بلیو لائن اور براؤن لائن جیسے اعلان کردہ ریپڈ بس ٹرانزٹ سسٹم پر عملی طور پر کام کرے۔ آمد و رفت کے جدید نظام کے متعارف ہونے سے کراچی میں معاشی اور سماجی زندگی میں بہتری آئے گی۔ شہریوں کے قیمتی وقت اور اخراجات کی بچت ہوگی۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح آسان، عمدہ اور سستا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کراچی جیسے میگا سٹی کی اشد ضرورت ہے، بین الاقوامی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے چارٹر سٹی کا آئینی درجہ دیا جائے۔ لیکن وفاقی اور صوبائی حکومتیں کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کی اوور ہالنگ کے حوالے سے محض ایک دوسرے پر الزامات ہی عائد کرتی رہتی ہیں، عملی کام نظر نہیں آتا۔ کراچی کے لیے زیر زمین ریل نظام کا منصوبہ قیام پاکستان کے بعد بنایا گیا تھا لیکن یہ منصوبہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر روک دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں کراچی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ٹی سی) اور کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کو سازشوں کے تحت بند کر دیا گیا۔ الطاف شکور نے مطالبہ کیا کہ کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ کراچی کی ترقی کے لئے جدید پبلک ٹرانسپورٹ ناگزیر ہے۔ وہ پاسبان پبلک سیکریٹریٹ میں ملاقات کے لئے آئے ہوئے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقعہ پر پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین اور پاکستان قومی اتحاد کے وائس چیئرمین الطاف شکور نے مزید کہا کہ کراچی کی بہتری کے لئے ٹرانسپورٹ نظام کی تبدیلی ناگزیر ہے لیکن حکومت سندھ، کراچی کے عوام کو پبلک ٹرانسپورٹ کا جدید نظام دینے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: چھٹے نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایس کیو جی نے ایچ آر ہائی رائزر کو اور ساؤتھ ریجن نے بورڈ فلکن کو شکست دے دی
https://www.nopnewstv.com/in-6th-nb-presidents-cup ‎

گرین لائن پراجیکٹ کا منصوبہ 2016 میں شروع کیا گیا تھا لیکن مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سیاسی دشمنی کی وجہ سے یہ پراجیکٹ التواء کا شکار ہوگیا۔ چھ سالوں کی غیر ضروری تاخیر کے بعد آخر کار کراچی میں گرین لائن میٹرو بسیں چلتی نظر آنا شروع ہوئی ہیں۔ گو کہ ابھی ان کے آپریشن کا وقت ان کے آزمائشی مرحلے کے دوران چند گھنٹوں تک محدود ہے لیکن کراچی کے شہریوں کو امید کی ایک کرن نظر آئی ہے کہ جلد ہی گرین لائن میٹرو شہر قائد کے عوام کو سفری مشکلات سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے مکمل طور پر فعال ہو جائے گی۔ دنیا کے کسی بھی بڑے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو تبدیل کیے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ہو سکتی۔ کراچی جیسے تین کروڑ کی آبادی رکھنے والے بڑے شہر میں بلک ٹرانسپورٹ کا مناسب نظام نہ ہونے کی وجہ سے کم آمدنی والے لوگ موٹرسائیکلوں پر انحصار کرتے ہیں جو فضائی اور صوتی آلودگی کا باعث بنتے ہیں۔ صاف ہوا میں سانس لینا اور صحت مند ماحول میں رہنا کراچی والوں کا حق ہے۔ الطاف شکور نے امید ظاہر کی کہ وفاقی اور صوبائی حکمران اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی تمام اعلان کردہ اسکیموں کو تیز رفتاری سے شروع کر کے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے