Home / اہم خبریں / شہدائے اے پی ایس الیون اور ٹاپ سٹی الیون کے درمیان نمائشی ہاکی نائٹ میچ کل 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ حیدر حسین سیکریٹری کے ایچ اے

شہدائے اے پی ایس الیون اور ٹاپ سٹی الیون کے درمیان نمائشی ہاکی نائٹ میچ کل 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ حیدر حسین سیکریٹری کے ایچ اے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق شہدائے آرمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لئے نمائشی ہاکی میچ کل بروز جمعرات 16 دسمبر کی شام 6:30 بجے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا جائے گا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر و سیکریٹری کے ایچ اے حیدر حسین کا کہنا ہے کہ شہدائے اے پی ایس الیون اور ٹاپ سٹی الیون کے درمیان نمائشی میچ کا مقصد قومی کھیل کے ذریعے قوم کے معصوم شہداء کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، شہدائے پی ایس الیون کی ٹیم کراچی کے کھلاڑیوں جبکہ ٹاپ سٹی الیون کی ٹیم سندھ کے دیگر شہروں سے یوم جناح آل کراچی انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کی مختلف ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی، معصوم شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے شائقین ہاکی سے بڑی تعداد میں کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس آنے کی درخواست ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے