تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں 17 دسمبر کو گیس کی بندش کے خلاف احتجاج کریں گے، کراچی کے ہر ضلع میں دھرنے دیں گے۔ جاوید ناگوری جنرل سیکریٹری پی پی پی کراچی ڈویژن

کراچی میں 17 دسمبر کو گیس کی بندش کے خلاف احتجاج کریں گے، کراچی کے ہر ضلع میں دھرنے دیں گے۔ جاوید ناگوری جنرل سیکریٹری پی پی پی کراچی ڈویژن

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ حکومت کی غلط پالیسیوں، نااہلیت، کرپشن اور گیس کی بندش کے باعث پورا ملک مہنگائی بے روزگاری اور معاشی بدحالی کا شکار ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے پی پی پی کراچی ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ سندھ جو کہ پورے 50 فیصد سے زیادہ ملک کو سوئی گیس فراہم کرتا ہے اس کے عوام اس بنیادی ضرورت سے محروم ہیں اگر نالائق وفاقی حکمران وقت پر ایل این جی کے سودے کرتے تو اس وقت پورے ملک کے عوام اور صنعتکار اتنے بڑے بحران کا شکار نہ ہوتے وقار مہدی نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ایوانوں کے اندر سے لے کر گلی کوچوں تک ان کے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔ پی پی پی کراچی کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری نے کہا کہ کراچی کے تمام اضلاع 17 دسمبر کو موجودہ نالائق وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث گیس کی بندش کے خلاف احتجاج کریں گے اور کراچی کے ہر ضلع میں دھرنے دیں گے۔ اجلاس میں عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ شہر میں جاری ووٹر لسٹوں میں درستگی کے عمل میں سرکاری عملے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنا سیاسی عمل جاری رکھیں، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کے عہدیداروں نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2021 کی بھرپور حمایت کی اور اسے عوامی اختیارات کو یونین کونسل کی سطح تک فراہم کرنے کو خوش آئند قرار دیا اور صوبائی اپوزیشن کو دعوت دی کی وہ اس بل پر تنقید کرنے سے پہلے اسے صرف پڑھ لیں اس کے بعد انھیں خود سمجھ آجائے گا کہ یہ عوام کے لئے کتنا فائدہ مند ہے۔ اجلاس سے پی پی پی کراچی کے سینئر نائب صدر و ایم پی اے راجہ عبدالرزاق، مرزا مقبول، سردار خان، ذوالفقار قائمخانی، شہلا رضا، آصف خان، شکیل چوہدری، شاھدہ رحمانی، عابد ستی، نوید بھٹی، خالد لطیف، لیاقت آسکانی، خلیل ھوت، ظفر صدیقی، اقبال ساند، جاوید شیخ، ساجد جوکھیو، عدیل شیخ، راشد خاصخیلی اور دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

پنجاب کے سراپا احتجاج ملازمین کا اپنی ماں کے نام اہم پیغام

ساہیوال (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) پنجاب کے سراپا احتجاج ملازمین اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے