Home / اہم خبریں / یوم جناح آل کراچی انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ ایونٹ کے تیسرے میچ میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ نے ڈسٹرکٹ کیماڑی کو 4-9 سے شکست دیدی

یوم جناح آل کراچی انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ ایونٹ کے تیسرے میچ میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ نے ڈسٹرکٹ کیماڑی کو 4-9 سے شکست دیدی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام بھٹائی رینجرز سندھ 72 ونگ کے اشتراک اور آفیشل اسپانسر ٹاپ سٹی کے تعاون سے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں جاری یوم جناح آل کراچی انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز ایونٹ کے دوسرے میچ میں ڈسٹرکٹ ملیر نے سنسنی خیز مقابلے 1-2 سے شکست دیدی۔ پہلے ہاف کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ملیر کو کھیل کے اغاز میں ہی محمد عدنان کے گول کے باعث ایک گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں کے 49 ویں منٹ زوہیب خان نے گیند جال میں پھینک کر فاتح ٹیم کی پوزیشن 0-2 سے مستحکم کردی، ڈسٹرکٹ کورنگی کا واحد گول میسم عباس نے کھیل کے 55 ویں منٹ میں کیا، محمد طلحہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ایونٹ کے تیسرے میچ میں ڈسٹرکٹ ساوتھ نے ڈسٹرکٹ کیماڑی کو 4-9 سے بآسانی شکست دیدی، پہلے ہاف کے اختتام پر فاتح ٹیم کو 0-5 کی واضح برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں ڈسٹرکٹ کیماڑی نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور چار گول کرنے میں کامیاب رہی تاہم اس دوران فاتح ٹیم نے مزید 4 گول کرکے اپنی پوزیشن 4-9 سے مستحکم کرلی، ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی جانب سے عبید اللہ نے 17, 29 اور 42 ویں منٹ میں گول کرکے ہیٹرک کا اعزاز حاصل کیا، روہن نے 21 ویں اور 44 ویں منٹ، حسن علی دوسرے منٹ، علی تابا تابائی 26 ویں منٹ، محمد عقیل 37 ویں جبکہ غلام علی نے 49 ویں منٹ میں گول کرکے جیت میں اپنا حصہ ڈالا، ڈسٹرکٹ کیماڑی کے جانب سے شاہزیب رضا نے 43, 45 اور 48 ویں منٹ میں گول کرکے خسارہ کم کرنے کی کوشش کی، ڈسٹرکٹ کیماڑی کا چوتھا گول محمد عدیل نے 55 ویں منٹ میں کیا، لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے عبیداللہ بھٹو کو میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے، میچ کے اختتام پر اولمپیئن ناصر علی نے کمشنر کراچی اسپورٹس کمیٹی کے کنوینر غلام محمد کے ہمراہ لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے عبیداللہ بھٹو کو ٹاپ سٹی مین آف دی میچ ایوارڈ سے نوازا، اس موقع پر انٹرنیشنل پیلئر عارف بھوپالی، لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے ہاکی افیشل اکبر قائم خانی اور ڈی ایس آر سندھ رینجر شاہد حسین بھی موجود تھے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے