Home / اہم خبریں / کم آمدنی والے لوگوں کیلئے زندہ رہنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ حکومت، اپوزیشن و بڑی سیاسی جماعتیں سیاست چمکا رہی ہیں۔ علامہ جہانزیب سربراہ الیونس قاسم ویلفیئر

کم آمدنی والے لوگوں کیلئے زندہ رہنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ حکومت، اپوزیشن و بڑی سیاسی جماعتیں سیاست چمکا رہی ہیں۔ علامہ جہانزیب سربراہ الیونس قاسم ویلفیئر

کراچی (نوپ نیوز) الیونس قاسم ویلفیئر آرگنائیزیشن کے سربراہ علامہ جہانزیب سبزواری نے کہا ہے کہ ملک میں اشیائے خوردو نوش سے لیکر جان بچانے والی ادویات کم آمدنی والے تنخواہ دار افراد کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کے لئے زندہ رہنا مشکل ہوتا جارہا ہے لیکن حکومت، اپوزیشن اور بڑی سیاسی جماعتیں مسائل کا حل نکالنے کے بجائے سیاست چمکانے میں مصروف ہیں جس کی وفاقی حکومت کی ساڑھے تین سال اورسندھ حکومت کی ساڑھے تیرا سال کی کارکردگی واضح دلیل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیونس قاسم ویلفیئر کے آفس میں معززین شہر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا علامہ جہانزیب سبزواری نے کہا کہ ایسا لگتاہے کہ ہمارے حکمران اسلامی تعلیمات و آخرت کو بھول گئے ہیں اور دنیا و دنیا وی زندگی کو سب کچھ سمجھ رہے ہیں لیکن ان کی بھول اور دنیا سے محبت آخرت میں ان کے کام نہیں آئے گی انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا خوف دل میں پیدا کرکے ہی آخرت کی تیاری کی جاسکتی ہے اس کے علاوہ آخرت کی تیاری کا دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے اور دنیا وی زندگی بہت مختصر ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے