تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وجیہہ فاروقی کی پینٹین ہم برائیڈل کٹیور ویک میں احد اور عادل کے ایج ریپبلک کے لئے ”کدی دے ہس بول وے“ پر جاندار پرفارمنس

وجیہہ فاروقی کی پینٹین ہم برائیڈل کٹیور ویک میں احد اور عادل کے ایج ریپبلک کے لئے ”کدی دے ہس بول وے“ پر جاندار پرفارمنس

لاہور (بیورو رپورٹ) گلوکار‘ موسیقار اور نغمہ نگار وجیہہ فاروقی نے پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک کے دوسرے دن ایج ریپبلک’ز کے احد اور عادل کی جانب سے پرفارمنس دی‘ انہوں نے اپنے پرجوش گانے ”کدی دے ہس بول وے“ سے پورے پنڈال کو جھومنے پر مجبور کردیا۔ اس موقع پر وجیہہ فاروقی ایج ریپبلک‘ز کے تازہ ترین کلیکشن ”تہذیب“ کی شیروانی زیب تن کئے نظر آئے۔ وجیہہ فاروقی ایک پاکستانی گلوکار‘ موسیقار اور نغمہ نگار ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بالی ووڈ سے کیا‘سات سال تک وہ پڑوسی ملک بھارت میں رہے اور ان کی انڈسٹری کے لئے کام کیا۔ رومانوی اور مدھر گانوں کے لئے مقبول نوجوان آوازوں میں سے ایک سمجھے جانے والے وجیہہ فاروقی ایک ہمہ جہت گلوکار ہیں جنہیں پاپ‘ جاز‘صوفی سمیت مختلف النوع انداز پر عبور حاصل ہے۔ ان کا تازہ ترین کارنامہ فلم روپوش اور ڈرامہ سیریل عشق جلیبی کے او ایس ٹی گانے ہیں جنہوں نے لاکھوں سامعین کے دل فتح کرلئے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے