کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات والی لوکل بس میں سفر کر کے میڈیا کو صورتحال سے آگاہ کیا میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ حکومت نے 14 سال گذرنے کے باوجود کراچی کی عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم نہیں کی ہیں کراچی کی عوام کو کھٹارہ بسوں کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے وزیراعظم عمران خان نے آج جدید سفری سہولت سے آراستہ گرین لائن بس کا افتتاح کیا ہے ہم وزیر اعظم عمران خان کے مشکور ہیں جنہوں نے کراچی کی عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کروایا ہے۔ سندھ پر قابض حکمرانوں نے رنگ برنگی ٹرانسپورٹ کے منصوبوں اعلانات کے علاوہ ایک بس بھی صوبے کی عوام کو فراہم نہیں کی ہے محترمہ شہید کے نام سے بسوں کا منصوبہ بھی مکمل نہیں ہوسکا جب بھی پی پی کی حکومت آئی کراچی کو پیچھے دھکیلا گیا آج کراچی والوں کو وزیراعظم نے ایک بہترین تحفہ دیا ہے جس سے لوگ عزت اور آرام سے سفر کرسکتے ہیں گرین لائن کی بسز وفاق نے منگوائی اب اورینج لائن کی بسز بھی وفاق منگوارہا ہے سندھ حکومت 14 سال میں 4.9 کلومیٹر اورینج لائن ٹریک نہیں بناسکی سندھ حکومت نے اپنی طرح صرف بسوں کے رنگ ہی تبدیل کیے ہیں آج جب شہر کراچی کو سہولت ملنے جارہی ہے تو پیپلز پارٹی کو مروڑ شروع ہوچکی ہے شہر کراچی کے دیگر اہم منصوبے بھی جلد وفاق پورے کرے گا۔