Home/اہم خبریں/امریکہ پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ فورم کے وفد کا فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر ناصر حیات مگوں کی دعوت پر فیڈریشن ہاؤس کا دورہ
امریکہ پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ فورم کے وفد کا فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر ناصر حیات مگوں کی دعوت پر فیڈریشن ہاؤس کا دورہ
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) امریکہ پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ فورم کے ایک وفد نے صدر شیخ امتیاز حسین کی سربراہی میں فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر ناصر حیات مگوں کی دعوت پر فیڈریشن ہاؤس کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران امریکہ پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ فورم مینجمنٹ نے فیڈریشن کے صدر کو اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے حوالے سے بریفنگ دی اور موجودہ اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا، صدر فیڈریشن ناصر حیات مگوں نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے امریکہ پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ فورم کی کاوشوں کو سراہا۔ وفد میں شریک گلوبل سیکریٹری جنرل و شریک بانی سید ناصر وجاہت، نعمان احمدانی صدر رئیل اسٹیٹ، ایس وی پی عبدالکریم آڈھیا، صدر غیاث احمدانی، صدر انجینئرنگ اینڈ بی ڈی، احسن محنتی ممبر ایڈوائزری بورڈ اے ایم پی اے کے اور حنین ایڈوائزری بورڈ بھی شریک تھے۔ ناصر حیات مگوں صدر ایف پی سی سی آئی نے امریکہ پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ فورم سے درخواست کی کہ مالی سال کے بجٹ کے لیے سیکٹرز کے لحاظ سے سفارشات تیار کریں جنہیں وہ چیئرمین ایف بی آر کے آئندہ فیڈریشن کے دورے کے موقع پر چیئرمین کے سامنے رکھیں گے۔