تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاک سرزمین پارٹی اور جمعیت علماء اسلام کا کراچی کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنے پر اتفاق

پاک سرزمین پارٹی اور جمعیت علماء اسلام کا کراچی کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنے پر اتفاق

کراچی (نوپ نیوز) پاک سرزمین پارٹی اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے کراچی کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ بدھ کو پاک سرزمین پارٹی کے اعلی سطح وفد وائس چیئرمین ڈاکٹر ارشد وہرہ اور شبیر قائمخانی کی قیادت میں جمعیت علمائے اسلام کراچی کے دفتر پہنچا، جہاں جے یو آئی کے صوبائی نائب امیر مولانا عبد الکریم عابد نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر جے یو آئی کی صوبائی مجلس عاملہ کے اراکین مولانا محمد غیاث، مولانا سمیع الحق سواتی، مولانا امین اللہ، شرف الدین اندھڑ، ضلعی امرا و نظما عمومی مولانا احسان اللہ ٹکروی، سید اکبر شاہ ہاشمی، مولانا سید حماد اللہ شاہ، مفتی محمد خالد، انجینئر محمد سلیم، مولانا سلطان محمود جبکہ پی ایس پی کے عمران ترین ایڈوکیٹ و دیگر بھی موجود تھے۔ جے یو آئی اور پی ایس پی رہنماؤں نے اس موقع پر سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے ترمیمی آرڈیننس پر تفصیلی مشاورت کی۔ بعد ازاں الجمعی سیکریٹریٹ بنوری ٹاؤن میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالکریم عابد اور ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام شہری علاقوں کو محکوم کرنے کے مترادف ہے، بلدیاتی اداروں پر سندھ کی حکمران جماعت کی ہٹ دھرمی قابل مذمت ہے، شہری اور دیہی علاقوں میں وسائل کی سنگین تفریق سے صوبے میں نیا بحران جنم لے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت تمام شہری اور دیہی علاقوں کا درد رکھنے والی جماعتوں کو یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشترکہ پلیٹ فارم پر آنا ہوگا۔صوبائی حکومت کی انانیت کی وجہ سے کراچی مسائل کے دلدل میں دھنستا چلا جارہا ہے، تمام محکموں کے دفاتر کسی سیاسی جماعت کے اکھاڑے کا منظر پیش کر رہے ہیں جوکہ قابل مذمت ہے۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے کراچی کے مسائل کے حل کیلئے آنے والے دنوں میں بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے