Home/اہم خبریں/اے این ایف انٹیلیجنس کی اے این ایف کوہاٹ کے ساتھ مشترکہ کارروائی۔ لاچی ٹول پلازہ کوہاٹ کے قریب دورانِ تلاشی ٹرک سے 457 کلو گرام چرس برآمد
اے این ایف انٹیلیجنس کی اے این ایف کوہاٹ کے ساتھ مشترکہ کارروائی۔ لاچی ٹول پلازہ کوہاٹ کے قریب دورانِ تلاشی ٹرک سے 457 کلو گرام چرس برآمد
کوہاٹ (نوپ نیوز) اے این ایف انٹیلیجنس کی اے این ایف کوہاٹ کے ساتھ مشترکہ کارروائی۔ لاچی ٹول پلازہ کوہاٹ کے قریب دورانِ تلاشی ہینو ٹرک سے 457.200 کلوگرام چرس برآمد۔ برآمد شدہ چرس ٹرک کے پچھلے حصے کے فرش میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔ ٹرک سے 1200 گرام کے کل 381 عدد پیکٹ چرس برآمد ہوئی۔ دورانِ کارروائی اورکزئی کے رہائشی انشاد علی نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق منشیات افغانستان سے پاکستان اسمگل کی گئی تھیں۔ گرفتار ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔