تازہ ترین
Home / اہم خبریں / قومی انٹر ڈیپارٹمنٹ نیٹ بال چیمپئین شپ شروع۔ ائر فورس، واپڈا اور آرمی نے پہلے دن میچ جیت لئے

قومی انٹر ڈیپارٹمنٹ نیٹ بال چیمپئین شپ شروع۔ ائر فورس، واپڈا اور آرمی نے پہلے دن میچ جیت لئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان اسپورٹس بورڈ و سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے قومی انٹرڈیپارٹمنٹ نیٹ بال چیمپئین شپ پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں شروع ہوگئی اور چیمپئن شپ کا افتتاح اسامہ قادری ایم این اے اور خلیل نینی تال والا چیئرمین میڈمی کیم گروپ نے کیا اس موقع پر پولیس کے بینڈ نے قومی ترانہ بجایا۔ اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں، سیکرٹری سید گوہر رضا، نائب صدر و ڈی جی واپڈا اسپورٹس محمد مشرف خان، محمد ریاض و دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ افتتاحی میچ پاکستان آرمی اور پاکستان واپڈا کے مابین کھیلا گیا جسے پاکستان آرمی نے 22 کے مقابلے 25 سے جیت لیا۔ دوسرے میچ میں پاکستان ائیر فورس نے پاکستان آرمی کو 29 کے مقابلے 32 گولوں سے شکست دی۔ تیسرے میچ میں پاکستان واپڈا نے پاکستان نیوی کو 21 کے مقابلے 25 گولوں سے جیت لیا۔ ان میچوں کو انوار احمد، یاسر جاوید، آفتاب اقبال، محمد عمران، شاہد امین، عدنان غوری صمد مسعود، شازیہ یوسف، حمنہ مدثر، ہادیہ سعید، نیشا سلطان، ایشا سعد، ماہین علیم ، زارا طاہر، اقرا شفیق، حفصہ اور فاطمہ انصاری نے سپروائز کیا۔ کل بروز منگل درج ذیل میچز کھیلے حائیں گے۔ پاکستان پولیس کا مقابلہ پاکستان ائیر فورس سے ہوگا، پاکستان آرمی کا پاکستان نیوی سے مقابلہ ہوگا۔ پاکستان پولیس کا مقابلہ پاکستان آرمی سے ہوگا اور پا کستان واپڈا کا مقابلہ پاکستان ائیر فورس سے ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے