تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ساتویں نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ: لاہور ڈس ایبلڈ نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، سیالکوٹ کو 35 رنز سے شکست

ساتویں نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ: لاہور ڈس ایبلڈ نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، سیالکوٹ کو 35 رنز سے شکست

لاہور/ کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) لاہور ڈس ایبلڈ نے آئی سی آر سی پریذنٹس ایس اے ایف فاؤنڈیشن ساتویں نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ کا تیسرے مرحلے میں سیالکوٹ ڈس ایبلڈ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، پاکستان ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام جاری نیشنل چیمپئن شپ کے تیسرے مرحلے میں منگل کو باغ جناح گراؤنڈ لاہور میں لاہور ڈس ایبلڈ اور سیالکوٹ ڈس ایبلڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں لاہورڈس ایبلڈ نے 35 رنز سے کامیابی سمیٹ کر ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کیا، لاہور ڈس ایبلڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے ان کی جانب سے یاسر اجمل نے شاندار سنچری اسکور کی انہوں نے 64 گیندوں پر دو چھکوں اور 20 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 131 رنز اسکور کیے جبکہ ایم شہباز نے 29 رنز بنائے۔ سیالکوٹ ڈس ایبلڈ کی جانب سے نجم الحسن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں سیالکوٹ ڈس ایبلڈ کی ٹیم 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 176 رنز اسکور کر پائی۔ اس کی جانب سے ایم سلمان نے 46، نجم الحسن نے 42 اور سہیل صفدر نے 22 رنز بنائے۔ لاہور ڈس ایبلڈ کی جانب سے عبداللہ اعجاز، ایسر اجمل، ایم زیشان، صہیب خان اور ذوہیب صابر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ لاہور ڈس ایبلڈ کے یاسر اجمل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ٹورنامنٹ سیکریٹری جمیل کامران کے مطابق پاکستان فزیبلٹی ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام جاری نیشنل کرکٹ چیمپئن شپ کے تیسرے مرحلے میں پشاور ڈس ایبلڈ اور پشاور اسٹار ڈس ایبلڈ کی ٹیمیں 18 نومبر کو پشاور میں مد مقابل ہونگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے