تازہ ترین
Home / اہم خبریں / حیسکو اور سیپکو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائیں۔ صوبائی وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ

حیسکو اور سیپکو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائیں۔ صوبائی وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے محکمہ توانائی سندھ کے دفتر میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن حیسکو اور سکھر الیکٹرک سپلائی کارپوریشن سیپکو کے افسران کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایات دیں کہ (حیسکو) اور (سیپکو) عوامی شکایات کا ازالہ کریں اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے ملنے والی شکایات کا ہر صورت ازالہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے صوبے کے مختلف علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفارمر جلنے اور ان کی بروقت مرمت یا تبدیلی نہ کئے جانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلے ہوئے ٹرانسفارمرز فوری تبدیل کئے جائیں۔ وزیر توانائی سندھ نے ہدایات کیں کہ ولیج الیکٹریفیکیشن کے منصوبوں کو بھی بروقت مکمل کیا جائے۔ اجلاس میں سیکریٹری توانائی سندھ ابوبکر مدنی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

محرم الحرام کے دوران امن، بین المسالک ہم آہنگی اور شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، محمد احسن ناغڑ

حیدرآباد، (اسٹاف رپورٹر) استحکام پاکستان آرگنائزیشن (آئی ایس پی او) کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے