Home/اہم خبریں/نیشنل پریس کلب کراچی اور غازی پاکستان فاؤنڈیشن کے اشتراک سے چوھدری رحمت علی (بانی) لفظ پاکستان کی 124 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا گیا
نیشنل پریس کلب کراچی اور غازی پاکستان فاؤنڈیشن کے اشتراک سے چوھدری رحمت علی (بانی) لفظ پاکستان کی 124 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا گیا
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) نیشنل پریس کلب کراچی اور غازی پاکستان فاؤنڈیشن کے اشتراک سے چوھدری رحمت علی (بانی) لفظ پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی چوھدری علیم الہی صدر انجمن گوجراں سندھ، پروفیسر اجمل پرویز اور چئیرمین غازی پاکستان فاؤنڈیشن راجہ غلام مصطفیٰ بھٹی اور ہر دلعزیز روحانی اسکالر سینئیر جرنلسٹ بابا کلیم اشرف کلیمی تھے، شرکاء تقریب نے چوھدری رحمت علی (بانی) لفظ پاکستان کی 124ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور ان کے حالات زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور تحریک پاکستان میں انکی خدمات کو سراہا۔