تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کی جانب سے کے یو جے دستور کے رکن اور سینئر صحافی عظمت خان ملنے والی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کی جانب سے کے یو جے دستور کے رکن اور سینئر صحافی عظمت خان ملنے والی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر راشد عزیز، سیکریٹری موسیٰ کلیم اور دیگر عہدیداران کی جانب سے کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے رکن اور سینئر صحافی عظمت خان (عظمت علی رحمانی ) کو ملنے والی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور آزادی اظہار رائے کے فلسفے پر عمل پیرا ہے۔ اپنے صحافتی کاموں کی ادائیگی کے دوران عظمت خان کو قتل کی سنگین دھمکیاں دی گئیں۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ صحافیوں کو دھمکایا جائےاس سے قبل بھی ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عظمت خان کو دھمکیاں دینے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ اور عظمت خان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہری پور میں ہونے والے ایک قتل کی واردات میں ملزمان کی شناخت اور قتل کا پردہ فاش کرنے پر سینئر رپورٹر کو قتل اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ان دھمکیوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے