کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں بریگیڈ پولیس کا مفرور و جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائيوں کا سلسلہ جاری 2 عناصر گرفتار اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد مقدمہ درج تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او بریگیڈ ماجد علی علوی نے اسٹریٹ کرمنلز و مفرور عناصروں کے لئے زمین تنگ کردی دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او بریگیڈ ماجد علی علوی کی سربراہی میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں محمد اشرف ولد محمد ارشد کے قبضے سے اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد جبکہ محمد اویس ولد محتاب عالم پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاکر تفتیش کے داٸرہ کار کو وسیع کردیا گیا ہے-
![]()