کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) عزیز آباد پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف گھیراٶ ایک عناصر گرفتار اسلحہ، مسروقہ موٹر ساٸیکل برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل تیز تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل عرفان علی بلوچ کے اسٹریٹ کرمنلز و جراٸم پیشہ عناصروں کے لۓ سخت ترین احکامات- ایس ایچ او عزیز آباد وقار قیصر و ہیڈ محرر اے ایس آئی شہزاد نے اسٹریٹ کرمنلز سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی جراٸم پیشہ عناصروں کے لۓ ایس ایچ او عزیز آباد وقار قیصر خوف کی علامت بن گئے دوران کارروائی اہلکاروں نے اسٹریٹ کراٸم کی متعدد وارداتوں میں ملوث عناصر کو دپوچلیا- ملزم وسیم اکرم ولد عبدالکلام کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور مسروقہ موٹر ساٸیکل برآمد- گرفتار ملزم اسلحہ کے زور پر شہریوں کو کنگال کرکے فرار ہوجاتا تھا ملزم اس سے پہلے بھی کراچی کے مختلف تھانوں میں مختلف جراٸم کی وارداتوں میں بند ہوچکا ہے- ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں درجنوں سے زاٸد اسٹریٹ کراٸم کی وارداتيں کرنے کا اعتراف کر چکا ہے ملزم کا کرمنل ریکارڈ مختلف تھانہ جات سے طلب کرکے مزید پوچھ گچھ کے سلسلے کو تیز کیا جارہا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کو وسیع کردیا گیا ہے-
![]()