Home/اہم خبریں/مہنگائی کے سدباب کیلئے سنجیدہ کوشش نہیں کی جاتی۔ قرضوں پر انحصار سے گریز کرکے ہی مہنگائی سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔ علامہ جہانزیب سبزواری
مہنگائی کے سدباب کیلئے سنجیدہ کوشش نہیں کی جاتی۔ قرضوں پر انحصار سے گریز کرکے ہی مہنگائی سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔ علامہ جہانزیب سبزواری
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) الیونس قاسم ویلفیئر آرگنائزیشن کے سربراہ علامہ جہانزیب سبزواری نے کہا ہے کہ مہنگائی عوام کے مسائل میں اہم ترین مسئلہ ہے لیکن اس پر صرف سیاست چمکائی جاتی ہے اس کے سدباب کے لئے سنجیدہ کوشش نہیں کی جاتی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی کے طوفان میں آج عام آدمی بری طرح سے بہہ رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیونس قاسم ویلفیئر کے آفس میں مہنگائی اور اس کے اثرات پر محب قومی سماجی کونسل پاکستان کے چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی سے ملاقات کے دوران کیا علامہ جہانزیب سبزواری نے کہا کہ یہ بات تو واضح ہے کہ مہنگائی کا مسئلہ آج کا نہیں بلکہ کافی پرانا ہے اور جوں جوں وقت گزرتا گیا اس میں شدت پیدا ہوتی گئی اور مزید ہو رہی ہے لیکن اگر اس کے سدباب کے لئے ٹھوس و مؤثر اقدامات کئے جائیں اور بیرونی قرضوں پر انحصار سے گریز کیا جائے تو مہنگائی کے مسئلے سے یقیناً نجات حاصل کی جاسکتی ہے اور دوسری طرف مہنگائی کو قابو کرنے میں حکمرانوں کی ناکامی کے باعث عوام میں تیزی سے پھیلتی بے چینی اور افراتفری کا بھی خاتمہ ممکن ہے۔