مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ضلع مانسہرہ میں پراپرٹی کے نام پر نوسربازی کے زریعے عوام سے کروڑوں روپے ہتھیانے والا نوسرباز کہنیاں خاکی کا رہائشی محمد ظہور ولد عمر خطاب گرفتار، تھانہ سٹی میں مقدمہ درج۔ ملزم دھوکہ اور فراڈ کرکے پراپرٹی کے کاروبار کے نام پر سادہ لوح عوام سے ان کی زندگی کی جمع پونجی ہتھیا لیتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ ایس ایس پی سجاد خان کو مانسہرہ ریڑھ کے رہائشی کی جانب سے ایک تحریری درخواست موصول ہوئی کہ اس کے والد جو کہ عرصہ 30 سالوں سے بسلسلہ روزگار سعودی عرب میں مقیم تھے۔ پاکستان واپس آئے تو ان کی ملاقات محمد ظہور ولد عمر خطاب سے ہوئی۔ جس نے والد کو پراپرٹی کے کاروبار کے نام پر جھانسہ دے کر ایبٹ آباد میں ایک پلازہ دیکھایا کہ آپ اپنے گھر اور جائیداد فروخت کریں تاکہ ہم پلازہ خرید لیں۔ پلازہ خریدنے کے نام پر ملزم محمد ظہور فراڈ اور دھوکہ دہی سے رقم مبلغ دو کروڑ ستاسی لاکھ روپے کی رقم ہتھیا لی۔ ڈی پی او مانسہرہ ایس ایس پی سجاد خان نے درخواست پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی کو ملزم کو گرفتار کرنے کے ہدایت کی جس پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے ملزم محمد ظہور ولد عمر خطاب کو گرفتار کرکے تھانہ سٹی میں مقدمہ علت نمبر 1250 زیر دفعہ پی پی سی 420/468 کے تحت درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او مانسہرہ ایس ایس پی سجاد خان کا کہنا ہے کہ ضلع مانسہرہ میں جرائم پیشہ افراد کے لیئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ مانسہرہ پولیس مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے اور مظلوم کو انصاف فراہم کرنے کے لیئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔