Home / اہم خبریں / بڑی انڈسٹری کیساتھ کاٹیج انڈسٹری لازمی ہے، جلد نئے صنعتی علاقوں کا آغاز کر رہے ہیں۔ عامر خورشید

بڑی انڈسٹری کیساتھ کاٹیج انڈسٹری لازمی ہے، جلد نئے صنعتی علاقوں کا آغاز کر رہے ہیں۔ عامر خورشید

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) حکومت سندھ کی وزارت صنعت و تجارت کے سیکریٹری عامر خورشید کا کہنا ہے کہ سندھ میں انڈسٹریلائزیشن کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں۔ ہر بڑی انڈسٹری کے ساتھ کاٹیج انڈسٹری لازمی جز ہے، کیونکہ وہ بڑی انڈسٹری سے براہ راست منسلک ہیں، صنعتی علاقوں کی منصوبہ بندی کے وقت کاٹیج انڈسٹری کیلئے بھی جگہ مختص کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، صدر سلیم الزماں، سی ای او کائیٹ زبیر چھایا، سینئر نائب صدر ذکی شریف، نائب صدر نگہت اعوان، گلزار فیروز، مسعود نقی، دانش خان، شیخ عمر ریحان، راشد صدیقی، فرخ مظہر سمیت دیگر اراکین، ڈپٹی کمشنر کورنگی سلیم اللہ اوڈھو، نجیب سہتو ایڈیشنل سیکریٹری اور شاہ نواز چاچڑ ایس ایس پی کورنگی بھی موجود تھے۔

سیکریٹری صنعت و تجارت سندھ عامر خورشید نے مزید کہا کہ سندھ میں کم سے کم اجرت کے معاملے پر صنعتکاروں اور تاجروں کے تحفظات سے حکومت کو آگاہ کریں گے اور کوشش کریں گے کہ ملک کے دیگر حصوں کے مساوی اجرت مقرر کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مہران ٹاؤن واقعیہ انتہائی افسوس ناک ہے، حکومت متاثرین اور ان کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے اور مالی تعاون فراہم کر رہی ہے۔ سیکریٹری صنعت و تجارت سندھ نے مزید کہا کہ کاوربار میں آسانی اور سہولیات کیلئے بزنس کمیونٹی کی تجاویز پر عملدرآمد کیلئے تیار ہیں۔ اس سے قبل کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا کہ شہر میں انڈسٹری پانی کی قلت سمیت بے شمار مشکلات کا سامنا کر رہی ہے، حکومت کی عدم توجہ سے صنعتکار مایوسی کا شکار ہیں۔

حکومت صنعتکاروں کے مسائل سنجیدگی سے حل کرے۔ کاٹی کے صدر سلیم الزماں نے سیکریٹری صنعت و تجارت سندھ عامر خورشید کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ نے کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے مختص کی ہے جو ملک کے دیگر حصوں سے زیادہ ہے، اضافی پیداواری لاگت کے باعث صنعتکار کراچی سے کاروباری دیگر شہرو ں میں منتقل کر رہے ہیں۔ کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے بھی انتظامیہ کی سرد مہری سے مایوس ہوکر تمام کاروبار لاہور منتقل کر دیا۔حکومت کی جانب سے کاٹی کو فائر ٹینڈر تو فراہم کر دیئے گئے لیکن اس کیلئے عملہ کی قلت کا سامنا ہے۔ کائیٹ کے سی ای او زبیر چھایا نے کہا کہ ایس ایم منیر کی کاوشوں سے آج کاٹی کے مسائل کو حکومت سمیت اعلیٰ سطح کے ایوانوں میں سنا جاتا ہے۔ کراچی ملک کا اکنامک حب ہے، وزارت صنعت و تجارت صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے اپنا فعال کردار ادا کرے۔ کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و تجارت گلزار فیروز نے کہا کہ کراچی میں کمبائنڈ ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کئی سال گزر جانے کے باوجود ابھی تک اس کی تکمیل میں زیادہ پیش رفت نظر نہیں آرہی۔ ڈپٹی کمشنر کورنگی سلیم اللہ اوڈھو نے کہا کہ کاٹی کے فائر اسٹیشن کیلئے عملہ کی منظوری حاصل کرلی گئی ہے جلد ہی فائر اسٹیشن پر عملہ تعینات کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کاٹی سماجی خدمات اور صنعتی علاقے کی خوبصورتی کیلئے بھر پور تعاون کرے۔ تقریب سے مسعود نقی، دانش خان، شیخ عمر ریحان نے بھی تبادلہ خیال کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے