Home / اہم خبریں / کورونا وائرس کے باعث قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ نہ لئے جا سکے۔ سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجودہ

کورونا وائرس کے باعث قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ نہ لئے جا سکے۔ سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجودہ

لاہور (اسپورٹس رپورٹر) سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ این سی او سی کی ہدایات پر فٹنس ٹیسٹ سرگرمیاں معطل کرنا پڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ اب مزید کنٹریکٹ فٹنس ٹیسٹ کی بنیاد پر ملیں گے۔ 21 سے 28 ستمبر تک چیف آف نیول اسٹاف ہاکی ٹورنامنٹ کراچی میں ہوگا۔ جبکہ 30 ستمبر سے کے پی کے ہاکی لیگ ہوگی۔ ہاکی لیگ کے بعد کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے۔ پاکستان ہاکی کے حوالے سے جلد اچھی خبریں ملیں گی۔ دسمبر میں جونئیر ورلڈ کپ اور ایشین ہاکی چیمپئین شپ شیڈول ہے۔ مقررہ وقت پر ایونٹس ہونے کا فیصلہ ہوا تو اکتوبر میں سنئیر اور جونئیر ٹیموں کے کیمپس لگائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے