Home / اہم خبریں / بھارت میں 18 سالہ لڑکی نے دانت صاف کرنے کیلئے غلطی سے چوہے مار زہر استعمال کیا جس کے نتیجے میں اس کی موت ہو گئی

بھارت میں 18 سالہ لڑکی نے دانت صاف کرنے کیلئے غلطی سے چوہے مار زہر استعمال کیا جس کے نتیجے میں اس کی موت ہو گئی

نیو دہلی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے نجی ٹی وی کے مطابق ممبئی کے علاقے دھراوی سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ لڑکی افسانہ خان نےدانت صاف کرنے کیلئے ٹوتھ پیسٹ کی جگہ غلطی سے چوہے مار زہر استعمال کیا جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔ بھارتی نجی ٹی وی پر چلنے والی رپورٹ کے مطابق افسانہ نے 3 ستمبر کو غلطی سے ٹوتھ پیسٹ ٹیوب کے پاس رکھی چوہے مار زہر کی کریم کی ایک ٹیوب اٹھا لی اور اس سے دانت صاف کر لیے۔

تاہم، ذائقے میں فرق محسوس کرنے کے بعد افسانہ نے پیسٹ کو تھوک دیا اور اپنے منہ کو دھویا جس کے بعد اسے ٹھیک محسوس ہوا لیکن کچھ دیر بعد اسے چکر آیا۔ اہلخانہ کے ڈر سے افسانہ خود سے ہی دوائیں کھاتی رہیں لیکن پیٹ درد بڑھنے پر بالآخر افسانہ نے 12 ستمبرکو گھر والوں کو بتایا، جس پر اسے اسپتال لے جایا گیا، لیکن علاج کے دوران وہ دم توڑ گئی۔ میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا کہ افسانہ کی موت زہر کی وجہ سے ہی ہوئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے