تازہ ترین
Home / اسلام آباد / پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 73 افراد انتقال کر گئے اور 2714 نئے مریض سامنے آئے

پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 73 افراد انتقال کر گئے اور 2714 نئے مریض سامنے آئے

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 56733 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2714 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 73 افراد انتقال کر گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.78 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 26938 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 12 ہزار 809 تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10923 افراد کوورنا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 11 لاکھ 8 ہزار 339 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 77532 ہو گئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے