Home / اہم خبریں / ڈیجیٹل میڈیا الائنس پاکستان کے وفد کی کمشنر فیصل آباد ڈویژن سے ملاقات

ڈیجیٹل میڈیا الائنس پاکستان کے وفد کی کمشنر فیصل آباد ڈویژن سے ملاقات

فیصل آباد (بیورو رپورٹ) ڈویژنل کمشنر فیصل آباد ثاقب منان نے کہا ہے کہ دور حاضر میں ڈیجیٹل میڈیا کی افادیت اور اہمیت سے انکار ممکن نہیں، ڈیجیٹل میڈیا الائنس پاکستان کے نمائندہ وفد سے خصوصی ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بخوبی کیا جاسکتا ہے کہ سیٹلائٹ کے بڑے بڑے نیوز اینکرز اور صحافی ڈیجیٹل میڈیا سے بھی منسلک ہیں، کمشنر ثاقب منان نے ڈیجیٹل میڈیا الائنس پاکستان کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا، ڈیجیٹل میڈیا الائنس کے نمائندہ وفد میں صدر سردار امین خان جتوئی، نائب صدور سید نسیم شاہ، حشمت خان، جوائنٹ سیکریٹری روبیہ چوہدری، فنانس سیکریٹری راؤ نعیم، فوکل پرسن شہزاد اختر شامل تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے