Home / اہم خبریں / ڈی آئی جی ہزارہ کا ضلع تورغر کا دورہ، سی سی ٹی وی سرویلیئنس سسٹم کا افتتاح، سیلاب زدگان سے ملاقات، گزشتہ روز شہید ہونے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت

ڈی آئی جی ہزارہ کا ضلع تورغر کا دورہ، سی سی ٹی وی سرویلیئنس سسٹم کا افتتاح، سیلاب زدگان سے ملاقات، گزشتہ روز شہید ہونے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت

ایبٹ آباد (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کا ضلع تورغر کا دورہ، سی سی ٹی وی سرویلیئنس سسٹم کا افتتاح، سیلاب زدگان سے ملاقات مشکل کی اس گھڑی میں آپ لوگو ں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، ڈی آئی جی ہزارہ کی سیلاب متاثرین سے بات چیت۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میر ویس نیاز نے ضلع تورغر کا دورہ کیا، ڈی پی او ضلع تورغر سید مختار شاہ نے ڈی آئی جی ہزارہ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ضلعی پولیس تورغر کے دستہ نے ڈی آئی جی ہزارہ کو سلامی پیش کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے یادگار شہداء تورغر پولیس پر حاضری دی اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ ڈی پی او ضلع تورغر نے تورغر میں جرائم کی شرح، پولیس کی کارکردگی اور جرائم کو کنڑول کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ ریجن کو تفصیلات بتائیں۔

نو تعمیر چوکی تڑالہ میں سی سی ٹی وی کیمروں اور کنٹرول روم کا افتتاح بھی کیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ ضلع تورغر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب خوش آئند ہے جس سے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا اور مشکوک گاڑیوں، مشکوک اشخاص کی نقل و حرکت کا مکمل ریکارڈ رکھنا آسان ہوگا اور جرائم پر قابو پانے، تفتیش کے عمل میں بھی ان کیمروں سے مدد حاصل ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ تورغر ایک پر امن علاقہ ہے یہاں کے لوگ انتہائی ملنسار اور جرائم سے نفرت کرنے والے ہیں۔ خوشی ہے کہ یہاں جرائم کی شرح انتہائی کم ہے۔ مقامی پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل اور انکے حل کیلئے بھر پور انداز میں سرگرم عمل رہیں اور تھانہ، چوکی، پولیس کے دفاتر میں آنے والے سائلین کو قانونی مدد فراہم کرنے میں تاخیر ہرگز نہ کریں۔ پولیس دفاتر، تھانوں، چوکیوں اور رہائشی بیرکوں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں، کورونا وائرس سے حفاظتی اقدامات کو نظر انداز ہرگز نہ کریں اورکورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت کی جانب سے حفاظتی احکامات پر خود بھی عمل پیرا رہیں اور لوگوں کو بھی ہر دم اس کی تلقین کریں۔ بعد ازاں ڈی آئی جی ہزار ڈی پی او تورغر اور اے سی تورغر اظہر ظہور کے ہمراہ تورغر کے علاقہ کنڑاں کا بھی دورہ کیا جہاں پر گذشتہ ہفتہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے آسمانی بجلی گرنے اور سیلابی ریلے سے بہہ کر شہید ہونے والے افراد جن میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل تھے ان کے لواحقین سے ملاقات کی تعزیت کی اور متاثرین کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی متاثرہ خاندانوں میں امدادی رقوم بھی تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ ہم لوگ آپ کے اس دکھ کی گھڑی میں آپ لوگو ں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور ہماری یہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر خاندان اور ہر شخص کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھے اور جو اس واقعہ میں متاثر ہوئے ہیں انکو جوار رحمت عطا کرے۔ اس مشکل کی گھڑی میں ہم آپکے ساتھ ہیں اور ہم آپ کے پاس اسی لئے آئے ہیں کہ آپ کے مسائل سن سکیں اور انکو افسران بالا تک پہنچائیں اور آپ کے مسائل کا ممکنہ حل نکال سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سے جتنا بھی ہو سکا ہم آپکے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں اور جو ہمارے بس میں نہیں اس کے لئے بھی ہم افسران بالا سے بات چیت کر کے آپ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے