تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وفاقی حکومت اور سندھ کی حکمران جماعت کے گٹھ جوڑ کے باوجود پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کے دلوں پر راج کر رہی ہے۔ یاسر عدیل شیخ

وفاقی حکومت اور سندھ کی حکمران جماعت کے گٹھ جوڑ کے باوجود پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کے دلوں پر راج کر رہی ہے۔ یاسر عدیل شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن ن سندھ کے صدر اور کراچی کے صوبائی حلقے پی ایس- 102 سے ن لیگ کے امیدوار یاسر عدیل شیخ، صوبائی جنرل سیکریٹری عاقب خان تنولی، صوبائی آرگنائزر عبد القدوس بلو اور ڈویژنل صدر سردار محمد سہیل نے ایک مشترکہ بیان میں نے کنٹونمنٹ بوڑد کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی کامیابی کو مستقبل کے سیاسی منظر نامے میں ن لیگ کی کامیابی کی پیشین گوئی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نیازی اور سندھ کی حکمران جماعت کے گٹھ جوڑ کے باوجود عوام کا قائد نواز شریف کے امیدواروں پر اعتماد پر ہم قوم کے مشکور ہیں۔

پاکستان کے عوام ریاست کی ترقی کے لئے تاریخی جدوجہد کرنے والی جماعت ن لیگ کی خدمات کو کبھی نہیں بھول سکتے۔ ملک کی ریاستی مشینری اور سندھ کی حکمران جماعت کی مشترکہ مخالفتوں کے باوجود ن لیگ آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے۔ پنجاب کے عوام نے ایک مرتبہ پھر قائد نواز شریف کی جراتمند قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ مسلم اسٹوڈنٹس فیدریشن ن کے صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ نے کراچی سے کامیاب ہونے والے ن لیگ کے امیدواروں کو بھرپور انتخابی مہم چلانے اور نیازی، زرداری اور بھتہ مافیہ کے گٹھ جوڑ کے ہاتھوں سے کامیابی چھیننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اور سندھ کی حکمران جماعت کے گٹھ جوڑ کے باوجود پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کے دلوں پر راج کر رہی ہے۔ عوام نے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے حق میں ووٹ دے کر قائد نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اعادہ کیا ہے۔ آنے والے انتخابات مسلم لیگ (ن) کے ہونگے۔

پیپلز پارٹی کی ماضی کی حکومتوں اور مشرف کی بد ترین آمریت کے سامنے ڈٹ کر جمہوریت کی جنگ لڑنے والی جماعت ن لیگ ہی پاکستان اور پاکستانی قوم کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے سے لے کر کراچی کو آگ اور خو ن کی ہولی سے نجات دلانے والے قائد میاں محمد نواز شریف کی خدمات تاقیامت اہل وطن کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔ مسلم اسٹوڈنٹس فیدریشن ن کے صوبائی جنرل سیکریٹری عاقب خان تنولی نے ملک بھر کے کنٹونمنٹ انتخابات میں ن لیگ کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام نے آپ کو منتخب کرکے آپ کے توسط سے قائد نواز شریف پر اپنے اعتماد کا پیغام دیا ہے جسے کامیابی سے مستقبل کے تمام انتخابات میں ن لیگ کی انتخابی فتح بنانا آپ کی ذمہ داری ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے