کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان (کیپ) کی جانب سے کراچی میں منعقدہ کنزیومر چوائس ایوارڈ کے موقع پر آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ کے مرکزی چیئرمین اور پاکستان الائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سید طارق شاہ کو تعلیمی میدان میں اعلیٰ خدمات پیش کرنے پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ایجوکیشنل آئیکون ایوارڈ سے نوازا اس موقع پر سید طارق شاہ نے صارفین کی نمائندہ تنظیم کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال سے کنزیومر چوائس ایوارڈ کے انعقاد پر مسرت کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ کیپ کی جانب سے ہر سال مختلف شعبوں میں کار کردگی دیکھانے پرایوارڈ ز دیئے جاتے ہیں جس سے اداروں اور ان کے سربراہان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔