Home / اہم خبریں / ویزے کے باوجود پانچ پاکستانی شہریوں کو بھارتی امیگریشن حکام نے واپس بھیج دیا

ویزے کے باوجود پانچ پاکستانی شہریوں کو بھارتی امیگریشن حکام نے واپس بھیج دیا

لاہور (بیورو رپورٹ) ویزے کے باوجود پاکستانی شہریوں کو بھارتی امیگریشن حکام نے واپس بھیج دیا۔ بھارتی ہٹ دھرمی، ویزے کے باوجود پاکستانی شہریوں کو بھارتی امیگریشن حکام نے واپس بھیج دیا، آج پاکستان میں کورونا وبا کی وجہ سے مقیم 203 بھارتی شہری واہگہ سرحد کے راستے واپس انڈیا جائیں گے۔ پاکستان اور بھارت نے کورونا وبا کی وجہ سے واہگہ سرحد بند کر دی تھی تاہم پاکستان نے چند روز قبل اپنی طرف سے عائد پابندی اٹھاتے ہوئے سرحد کھول دی ہے۔ جمعرات کے روز اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے پانچ پاکستانی ہندو شہری امیگریشن کلیئر کروانے کے بعد بارڈر کر اس کرکے بھارت گئے تاہم چند گھنٹوں بعد ہی بھارتی امیگریشن حکام نے انھیں یہ کہہ کر واپس بھیج دیا کہ بھارتی بارڈر ابھی بند ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے