Home / اہم خبریں / میرپورخاص میں دو ہفتے کے معصوم بچے کا سر ہسپتال کے ڈاکٹر اور عملے نے دوران آپریشن کینچی سے پھاڑ دیا، ویڈیو دیکھنے کے لئے لنک کو کلک کریں

میرپورخاص میں دو ہفتے کے معصوم بچے کا سر ہسپتال کے ڈاکٹر اور عملے نے دوران آپریشن کینچی سے پھاڑ دیا، ویڈیو دیکھنے کے لئے لنک کو کلک کریں

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص شہر کے قریب گاؤں حاجی امین پھنور کے رہائشی مزدور مولا بخش پھنور کے دو ہفتے کے نومولود معصوم بچے کا سر ہسپتال کے ڈاکٹر اور عملے نے دوران آپریشن کینچی سے پھاڑ دیا۔ سر کے پچھلے حصے میں گہرے زخم ناسور بن رہے ہیں۔ معصوم خوبصورت پھول کو مسلنے والے اب اس مجبور خاندان سے ہاتھ نکال چکے ہیں۔ دو ہفتے ہسپتال میں داخل رکھنے کے بعد اپ ہسپتال انتظامیہ نے جواب دیکر کراچی کے لیئے ریفر لیٹر ہاتھ میں تھما دیا۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ نجی ہسپتالوں میں نان ٹیکنیکل انٹرینڈ ڈاکٹرز اسٹاف غریب مسکین لوگوں کی زندگی کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں معمولی سیزر آپریشن کے تیس ہزار جبکہ میجر آپریشن کے پچاس ہزار لیکر دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی پھرتیاں بھی اب ختم ہوچکی ہیں۔ میڈیکل انڈسٹری اب ایک مافیہ بم بن چکا ہے۔ ڈاکٹر اپنی مرضی سے اپنی فیسں طے کرتے ہیں میڈیسن کمپنیوں سے مراعات لیتے ہیں۔ اب یہ مسیحائی شعبہ بھی مکمل پروفیشنل قصاب میں تبدیل ہوچکا ہے۔ کون ہے جو اس معصوم کا یہ حال کرنے والے ڈاکٹرز ہسپتال انتظامیہ کے خلاف سخت کاروائی کرے گا؟۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں “کراچی میوزیم آف ہسٹری” کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی کے ساحلی علاقے کلفٹن میں بیچ ویو پارک کے مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے