Home / اہم خبریں / قادیانیوں کو کافر قرار دینا بھٹو کا عظیم کارنامہ ہے، 7 ستمبر کو عام تعطیل کرکے سرکاری سطح پر منایا جائے۔ ختم نبوت کانفرنس ٹنڈو آدم میں علماء کا مطالبہ

قادیانیوں کو کافر قرار دینا بھٹو کا عظیم کارنامہ ہے، 7 ستمبر کو عام تعطیل کرکے سرکاری سطح پر منایا جائے۔ ختم نبوت کانفرنس ٹنڈو آدم میں علماء کا مطالبہ

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) قادیانیوں کو کافر قرار دینا بھٹو کا عظیم کارنامہ ہے، 7 ستمبر کو عام تعطیل کرکے سرکاری سطح پر منایا جائے۔ قادیانیوں کی سرگرمیاں موجودہ حکومت میں حد سے تجاوز کرچکی ہیں، مسلمان مہنگائی، بے روزگاری برداشت کر سکتا ہے نبی اکرم سے غداری نہیں، مینار پاکستان سمیت متعدد مقامات پر ختم نبوت کانفرنسز میں سرکاری رکاوٹوں کی شدید مذمت۔

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی جانب سے جامع مسجد ختم نبوت میں بہت بڑی یوم دفاع ختم نبوت کانفرنس سے خطاب میں صدر اجلاس علامہ محمد راشد مدنی، شیخ الحدیث مفتی اعظم مفتی عبدالحی بروہی، تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان کے مفتی محمد طاہر مکی، قاری عبدالرحمان الحذیفی، حافظ نذیر حسین طلحہ، جمعیت علماء پاکستان کے حافظ محمد راشد، حافظ نیاز احمد، جمعیت علماء اسلام (س) کے مولانا محمد عثمان سموں، جامعہ محمدیہ کے مفتی محمد یعقوب مگسی، جامعہ علم وعمل کے مولانا پیر حبیب الرحمان، جماعت اسلامی کے پروفیسر احمد بلال غوری، پروفیسر احمد جبران عزیز غوری، پاسبان ختم نبوت کے حافظ میر باسامہ سموں، شبان ختم نبوت کے حافظ محمد ابراہیم، محمد محرم علی راجپوت، حافظ حفظ الرحمان انصاری، جامعہ مدنیہ اشاعۃ العلوم کے مولانا ثناء اللہ، اہلسنت والجماعت کے ارشد شیخ، خدا بخش پنہور، و دیگر نے کہا کہ قادیانیوں کو کافر قرار دینا بھٹو کا سنہری کارنامہ ہے۔

لیکن اس عظیم کام میں کسی ایک جماعت، مسلک، یا قائد کی محنت نہیں ہے پوری امت کے ہر طبقے کی اس کام میں قربانیاں محنت شامل ہیں ہمیں سب کو برابر خراج تحسین پیش کرنا ہوگا، علامہ محمد راشد مدنی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور فتنہ قادیانیت کی روک تھام سے متعلق قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی تمام تر کاوشوں پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں، مفتی طاہر مکی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی بنیاد ہے قادیانی فتنہ اسلام کی بنیادوں کو کھوکھلی کرنے کی ناکام کوششیں کررہا ہے لیکن مسلمان متحد و بیدار ہیں ایسا ہونے نہیں دیا جائیگا۔

علماء نے کہا کہ 6 ستمبر کو ہمارے وطن عزیز کا دفاع ہوا ہم ان شہیدوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں لیکن 7 ستمبر کو جس نام پر وطن حاصل کیا گیا یعنی اسلام کا دفاع ہوا اسلئے 7 ستمبر کو عام تعطیل کرکے قومی اور صوبائی اسمبلیوں، سینیٹ میں ختم نبوت پر سرکاری سطح پر سیمینارز رکھے جائیں، علماء نے کہا موجودہ حکومت مکمل طور پر قادیانیت نواز حکومت ہے، موجودہ دور میں قادیانی اعلی عہدوں پر براجمان ہوئے ہیں ہم لاعلم نہیں حکومت فوری طور پر قادیانیوں کو وطن عزیز کے اعلی عہدوں سے فارغ کرے، علماء نے مینار پاکستان لاہور میں 7 ستمبر کے حوالے سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی جانب سے عالمی کانفرنس کو روکنے کے حکومتی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پنجاب حکومت کی کھلی قادیانیت نوازی قرار دیا۔

حافظ نذیر حسین طلحہ نے مطالبات پیش کئے کہ قادیانیوں کو پاک فوج سمیت ملک کی بیورو کریسی کے تمام اعلی عہدوں سے برطرف کیا جائے، قادیانی جو اب بھی خود کو مسلمان شو کرتے ہیں انہیں امتناع قادیانیت آرڈیننس کے تحت سزائیں دی جائیں، ملک بھر میں جتنے بھی توہین رسالت کے مقدمات گستاخوں کے حربوں کیوجہ سے تاخیر کا شکار ہیں انہیں جلد نمٹایا جائے، غازی فیصل خالد مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں، تقانوں کے مطابق بھی ان پر کوئی سزا لاگو نہیں ہوتی انہیں فوری اور باعزت بری کیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں “کراچی میوزیم آف ہسٹری” کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی کے ساحلی علاقے کلفٹن میں بیچ ویو پارک کے مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے