Home / اہم خبریں / جمعیت علماۓ اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کا مولانا امیر زمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعیت علماۓ اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کا مولانا امیر زمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کا جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر مولانا امیر زمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ آج ہم اپنے ایک قیمتی اور نظریاتی دوست سے محروم ہوگئے۔ مولانا امیر زمان سرد گرم حالات میں جمعیت علماء اسلام کے کاز اور مشن سے مضبوطی سے جڑے رہے۔


ان کی فقیرانہ زندگی، جماعت سے پختہ وابستگی اور خوش مزاجی ہمیشہ یاد رہے گی۔ ان کی دینی، سیاسی اور ملی خدمات کو اللہ تعالی اپنے بارگاہ میں قبول فرمائے۔ ان کے اہل وعیال اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ انکے اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اپ گریڈڈ “عوام ایکسپریس” کا پشاور میں افتتاح، جدید سفری سہولیات متعارف

پشاور، (نوپ نیوز) پاکستان ریلویز کی جانب سے اپ گریڈڈ “عوام ایکسپریس” کا باقاعدہ افتتاح …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے