Home / اہم خبریں / سر سید یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جیویلن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کو گولڈ میڈل اور دو لاکھ روپے انعام دیگی

سر سید یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جیویلن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کو گولڈ میڈل اور دو لاکھ روپے انعام دیگی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سر سید یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جیویلن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کو گولڈ میڈل اور دو لاکھ روپے انعام دیگی، فخر پاکستان ارشد ندیم نے ٹوکیو اولمپکس کے فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا تھا اور پانچویں پوزیشن حاصل کرکے تاریخ رقم کی تھی، اسی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے سر سید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار، وائس چانسلر ولی الدین اور رجسٹرار سرفراز علی نے پاکستان کا نام روشن کرنے پر ارشد ندیم کو گولڈ میڈل اور دو لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے تقریب پذیرائی کا انعقاد آٹھ ستمبر بروز بدھ، دوپہر دو بجے سرسید یونیورسٹی میں کیا گیا ہے جس میں ارشد ندیم کو پورے اعزاز کیساتھ اعلان کردہ انعام دیا جائیگا، تقریب پذیرائی میں پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر جنرل (ر) اکرم ساہی، سندھ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کی صدر حمیرا خان، ہاکی اولمپیئنز اور مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی تقریب پذیرائی میں شریک ہونگیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے