تازہ ترین
Home / اہم خبریں / یوم دفاع پاکستان کے موقع پر کراچی کے الفا ہائی اسکول اور اسپیشل اولمپک پاکستان چلڈرنز کے درمیان باسکٹ بال کا نمائشی میچ کھیلا

یوم دفاع پاکستان کے موقع پر کراچی کے الفا ہائی اسکول اور اسپیشل اولمپک پاکستان چلڈرنز کے درمیان باسکٹ بال کا نمائشی میچ کھیلا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) یوم دفاع کے موقع پر کراچی کا مشہور الفا ہائی اسکول خصوصی بچوں کیلئے دلچسپی کا مرکز بنا رہا اسپیشل بچوں نے یوم دفاع کے سلسلے میں نمائشی باسکٹ بال میچ کھیلا اور خوب ہلہ گلہ کیا اسپیشل اولمپک پاکستان کے کھلاڑی خوش تھے کہ انھیں کھیل کا بہترین ماحول فراہم کیا گیا اسپیشل بچوں نے باسکٹ بال میچ میں خوب جوہر دکھایا الفا ہائی اسکول کی باسکٹ بال ٹیم کی پاسنگ اور ڈاجنگ بہترین تھی دونوں ٹیموں کے مابین باسکٹ بال کا زبردست مقابلہ ہوا جو 25 منٹ تک جاری رہا جیسے الفا ہائی اسکول نے 17 پوائنٹس سے جیت لیا۔

اس موقع پر اسکول کی پرنسپل سنبل جہاں مہمان خصوصی تھیں ان کے ہمراہ مس عائشہ عارف، نایاب ملک، فرخندہ جبین، طہ طاہر، بینش جاوید اسپورٹس کوارڈینیٹر ماجد رسول، نجمہ فرحان سمیت میڈیا کوآرڈینیٹرکاشف احمد فاروقی بھی موجود تھے۔ میچ کے ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض محمّد جاوید خان اور ماجد رسول نے سر انجام دیا اور اس موقع پر الفا ہائی اسکول کی پرنسپل مس سنبل جہاں نے کہا کہ یومِ دفاع تجدید عہد کا دن ہے یہ دن ہمیں بھرپور جوش و جذبے سے منانا چاہئے انھوں نے کہا کہ اسپیشل بچے خصوصی صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں انھیں خاص توجہ دینی کی ضرورت ہوتی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا مقامی کاٹن بنولے کے سیزن سے پہلے ہی امریکہ اور برازیل سے کپاس کی بڑی خریداری کا فیصلہ

کراچی: پاکستان کی کپڑا سازی کی صنعت نے مقامی اوٹائی کا موسم پوری طرح شروع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے