تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ کو کھنڈر بنانے اور ملک میں تبدیلی کے نام پر بے روزگاری، کرپشن اور موت بانٹنے والوں کا انجام بہت قریب ہے۔ یاسر عدیل شیخ

سندھ کو کھنڈر بنانے اور ملک میں تبدیلی کے نام پر بے روزگاری، کرپشن اور موت بانٹنے والوں کا انجام بہت قریب ہے۔ یاسر عدیل شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صدر اور کراچی کے صوبائی حلقے پی ایس-102 ن لیگ کے امیدوار یاسر عدیل شیخ نے گذشتہ روز چھ ستمبر کو مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف کی سینتالیسویں سالگرہ پر ایم ایس ایف ن ضلع شرقی کراچی کی جانب سے منعقدہ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سندھ کے تمام اضلاع میں حمزہ شہباز شریف کی سالگرہ کی تقریبات کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ سندھ کے عوام خصوصا نوجوان شریف خاندان کے ساتھ کتنی محبت اور عقیدت رکھتے ہیں۔

سندھ کے نوجوان جھوٹے نعروں کی غلامی سے آزاد ہو رہے ہیں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے ضلع ایسٹ ایم ایس ایف (ن) کی طرف سے حمزہ شہباز شریف کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی جبکہ کراچی ڈویژن کے صدر سردار محمد سہیل نے ایم ایس ایف (ن) ضلع کورنگی کی طرف سے منعقدہ سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صدار یاسر عدیل شیخ نے ن لیگ کے مرکزی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں حمزہ شہباز شریف کی سالگرہ کو شایان شان طریقے سے منانے پر ایم ایس ایف (ن) ضلع کورنگی کے رہنماؤں سید ابراہیم شاہ، حاذق آرائیں، نعمان بھٹی، محسن شاہ، بلال احمد، ضلع شرقی کے ایم ایس ایف (ن) کے رہنماؤں شعیب خان، نبیل آفریدی، احمد چترالی، رانا شوکت، علی اویس، ایم ایس ایف ضلع جنوبی کے رہنماؤں اشرف زمان، ناصر خان، ذاکر خان، رمیز پنہور، وقاص خان، قیوم سالار زئی، امجد خان، یوسف خان، ایم ایس ایف (ن) ضلع کیماڑی کے رہنماؤں عبد الرحمن خان، فرمان اللہ خان، اسد، سلمان احمد، ضلع نواب شاہ کے رہنماؤں بشارت علی، جٹ، نوید رحمانی، عاطف رشید آرائیں، عباد علی، ضلع ٹنڈو اللہ یار کے رہنماؤں صادق کالرو، بلال کولاچی، احسن جٹ، سید فرحان، صدام ساند، شاہد کالرو، خادم کالرو، پنو عاقل سے ایم ایس ایف (ن) کے صوبائی آرگنائزر عبد القدوس بلو، مزمل بلو، ضلع سکھر کے رہنماؤں عمر میمن، عذیر شیخ، سلمان شیخ، نعمان احسان میمن سمیت مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن ن کے سندھ کے تمام عہدے داروں اور کارکنوں کو زبردست خراج تحسن پیش کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ قوم کی امنگوں کی تکمیل کی آخری امید ہے۔

سندھ کو کھنڈر بنانے اور ملک میں تبدیلی کے نام پر بے روزگاری، کرپشن اور موت بانٹنے والوں کا انجام بہت قریب ہے قائد اعظم کے پاکستان میں حقیقی تبدیلی کے لئے سندھ کے نوجوانوں کا جذبہ ناقابل شکست ہے، سندھ کے تمام اضلاع میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی طرف سے حمزہ شہباز شریف کی سالگرہ کی تقریبات کا انعقاد چاند مانگنے والوں کے لئے واشگاف پیغام ہے۔ ایم ایس ایف ن کے نوجوانوں کے جذبے اور لگن کو دیکھ کر اس بات کا یقین ہوگیا ہے کہ سندھ میں ان شا اللہ بہت جلد اقتدار کا چاند مانگنے والوں کو دن میں تارے نظر آنے شروع ہوجائیں گے اور وزیر اعلی سندھ کی کرسی پر قائد نواز شریف، میاں محمد شہباز شریف اور محترمہ مریم نواز شریف کا جانباز سپاہی بیٹھا نظر آئے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا مقامی کاٹن بنولے کے سیزن سے پہلے ہی امریکہ اور برازیل سے کپاس کی بڑی خریداری کا فیصلہ

کراچی: پاکستان کی کپڑا سازی کی صنعت نے مقامی اوٹائی کا موسم پوری طرح شروع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے