تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن اور ٹائم لیڈر کے اشتراک سے انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد

جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن اور ٹائم لیڈر کے اشتراک سے انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن اور ٹائم لیڈر کے اشتراک سے انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے سے متعلق جونا گڑھ کالج آف بزنس اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی جونا گڑھ لان میں ایک روزہ فری ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی، جن کا مقصد سالانہ انکم ٹیکس ادائیگی سے متعلق امور کو جاننا تھا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری عبدالعزیز عرب کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو تعلیم کے میدان میں آگے سے آگے لے کر جانا مقصد ہے، کسی بھی ملک و ملت کی ترقی کے لیے نوجوان بہت قیمتی سرمایا ہوتے ہیں اور اگر ان کی رہنمائی یا گائیڈ لائن پر کام نہ کیا جائے تویہ سرمایہ ضائع ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ ایسے کئی دیگر کورسز اور ٹریننگ کے پروگرامز اپنے انسٹیٹیوٹ کے ذریعے سے کرواتے رہتے ہیں، اب تک کتنے ہی بچے اور بچیاں اس سے استفادہ حاصل کرچکے ہیں۔ یہ ایک بڑی کامیابی ہے ہماری کہ ہمیں چاہیے تعلیم کا میدان ہو یا پھر صحت اور ہنر کا ہم نے کہیں بھی خود کو اور اپنی نوجوان نسل کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑا، ہمار مکمل چیک اینڈ بیلنس رہتا ہے تاکہ اپنے نوجوانوں کو بہتر مستقبل فراہم کیا جاسکے۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت کچھ سیکھا اور مزید بھی ایسے پروگرمات کا انعقاد ہونا چاہیے، یہ وقت کی اشد ضرورت ہے۔

لوگ انکم ٹیکس سے بھاگتے ہیں جبکہ حقیقت میں ان کو علم ہونا چاہیے اور وہ ایک اچھے شہری بن کر جو لوازمات ہیں ان کو پورا کریں، یہ سیکھیں اور اپنی فائل کو خود ہی جمع کروانے کے اہل ہوں۔ اس پروگرام میں جونا گڑھ بابی قریش جماعت، ویر اول ترک جماعت، آل پاکستان پٹنی مسلم جماعت، اونا مسلم جماعت، جونا گڑھ پٹھان جماعت، جونا گڑھ سیّد جماعت، جونا گڑھ جمعیت العرب، جونا گڑھ میمن جماعت، پربھاس پٹن مسلم جماعت، کتیانہ قاضی جماعت، کتیانہ زہری جماعت، کوڈینار مسلم جماعت، مانگرول شیخ جماعت اور اجمیری جماعت کے شرکاء نے شرکت کی۔ جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری عبدالعزیز عرب نے تمام شرکاء اور جماعتوں کا پروگرام کو کامیاب بنانے پر شکریہ ادا کیا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے