تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈبلیو سی سی آئی جنوبی کی دوسری سالانہ جنرل باڈی میٹنگ کامیابی سے ہمکنار

ڈبلیو سی سی آئی جنوبی کی دوسری سالانہ جنرل باڈی میٹنگ کامیابی سے ہمکنار

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ڈبلیو سی سی آئی جنوبی کی دوسری سالانہ جنرل باڈی میٹنگ مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں منقعد ہوئی۔ تقریب میں ڈبلیو سی سی آئی ممبران، میڈیا کے نمائندوں اور نومنتخب ایگزیکیوٹو کمیٹی کے خیر خواہوں اور دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد محترمہ طلعت ہاشمی نے نعت رسول مقبول پیش کی۔ ڈبلیو سی سی آئی جنوبی کی چیف ایگزیکیٹو مِس حنا منصب خان نے مہمانوں کو اسٹیج پر آکر خوش آمدید کہا جس کے بعد سبکدوش ہونے والی صدر رخسانہ عباس نے اپنی مدت ِصدارت کے دوران رونما ہونے والی سرگرمیوں اور مختلف معامات کی پیش رفت پر روشنی ڈالی۔ حنا منصب خان نے نئی ایگزیکیٹو کمیٹی سے حلف لیا ۔ حلف اٹھانے والے 14 ممبران میں تین آفس بئیررز، شایانے ملِک صدر، شہناز رمزی سینئر نائب صدر اور نازلی عابد نائب صدر بھی شامل تھیں۔ نومنتخب صدر شایانے مِلک نے بعد ازاں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سال بھر کے منصوبوں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ قابل احترام مہمان خصوصی بیگم لیلیٰ سرفراز نے جن کا نام صنعت و تجارت کی دنیا میں کسی تعارف کا محتاج نہیں آخر میں شرکاء سے خطاب کیا جس کے ساتھ ہی سالانہ جنرل باڈی میٹنگ کے اختتام کا اعلان ہوا۔ جو اہم شخصیات تقریب کا حصہ بنیں اُن میں ڈبلیو سی سی آئی جنوبی کی بانی صدر فریدہ قریشی کا نام قابل ذکر ہے۔ خیال رہے کہ ڈبلیو سی سی آئی کے قیام کا مقصد خواتین کاروباری شخصیات کی حوصلہ افزائی اور معاشی خود مختاری کے حوالے سے آنٹرا پرینیور شِپ کے تصور کو اُجاگر کرنا ہے۔ نئی ممکنہ آنٹرا پرینیورز کے لئے چیمبر ون وِنڈو سہولت فراہم کرنے کا عزم رکھتا ہے۔ اسی طرح مستند خواتین آنٹرا پرینیورز میں باہمی رابطے اور بحث و مباحثے کے لئے چیمبر نے ایک فورم مہیا کیا ہے جس کے زریعے مقامی اور بین القوامی ہم منصب خواتین آنٹرا پرینیورز ایک دوسرے کی صلاحیتوں اور تجربے سے مستفید ہوسکتی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ یہ فورم تحقیق و ترقی کے لئے مختلف مواقع بھی فراہم کررہا ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے