Home / اہم خبریں / آرمی چیف جنرل باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کنفرنس ملکی سیکورٹی صورتحال پر غور

آرمی چیف جنرل باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کنفرنس ملکی سیکورٹی صورتحال پر غور

راولپنڈی (نوپ نیوز) سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران ملکی سلامتی و استحکام کے امور پر غور کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر میں آرمی چیف کی زیرصدارت 214 ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں جیو اسٹریٹجک اور ملک میں جاری آپریشن ردالفساد کے تحت استحکام آپریشنز کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے کامیاب انسداد دہشت گردی آپریشنز سے حاصل ہونے والے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کا عزم کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی بہتر رکھنے پر انٹیلیجینس اداروں اور فورسز کی تعریف بھی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چین کے اپنے انتہائی کامیاب دورے سے متعلق بھی شرکاء کو آگاہ کیا-

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے