Home/اہم خبریں/محکمہ موسمیات نے موسم خراب نہ کیا تو کنٹونمنٹ بورڈ کی سو فیصد نشستیں مسلم لیگ (ن) کے پاس ہونگی۔ شاہ محمد شاہ صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ
محکمہ موسمیات نے موسم خراب نہ کیا تو کنٹونمنٹ بورڈ کی سو فیصد نشستیں مسلم لیگ (ن) کے پاس ہونگی۔ شاہ محمد شاہ صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ نے کہا ہے کہ اگر محکمہ موسمیات نے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں سیاسی موسم کو خراب نہ کیا تو کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے تمام امیدوار کامیاب ہونگے، سندھ کے عوام کو ڈاکوؤں، قاتلوں اور بھتہ خوروں سے نجات دلانے والے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف سندھ کے عوام کی پہلی ترجیح بن چکے ہیں، مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ، مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی طرف سے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لئے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار نامہ سندھ کے صوبائی الیکشن کمشنر کے کراچی دفتر میں داخل کرنے کے بعد پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری طارق، ملک ریاض، سعید اللہ آفریدی، راجہ خلیق الزماں انصاری اور مسلم اسٹو ڈنٹس فیڈریشن (ن) کراچی ڈویژن کے صدر سردار محمد سہیل بھی اس موقع پر صوبائی صدر شاہ محمد شاہ کے ہمراہ تھے، مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے جاری کردہ اتھارٹی لیٹر صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر میں داخل کرتے ہوئے سید شاہ محمد شاہ نے کہا کہ کراچی کو آگ، خون اور بھتوں سے نجات دلانے والے قائد میاں محمد نواز شریف کے نامزد امیدوار سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے،عوام اپنے صوبے کو امن کا تحفہ دینے والے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو کامیاب کریں گے، محکمہ موسمیات نے سیاسی موسم خراب نہ کیا تو کنٹونمنٹ بورڈ کی سو فیصد نشستیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پاس ہونگی، سندھ کے عوام ہڑتالوں، قتل و غارت، اغوا برائے تاوان اور قبضوں سے نجات دلانے والے اپنے محسن میاں محمد نواز شریف کو چوتھی مرتبہ بھی پاکستان کا وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں جس کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بلدیاتی نمائندوں کی کامیابی ضروری ہو گئی ہے، سید شاہ محمد شاہ نے کہا کہ میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر اس مرتبہ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کو نوجوانوں کو بھی کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابی میدان میں اتارا جارہا ہے، سندھ میں ناکام تجربات اور عوامی استحصال کی سیاست کا خاتمہ میاں محمد نواز شریف کی رہنمائی میاں محمد شہباز شریف کی صدارت اور محترمہ مریم نواز شریف کی نگرانی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی کر سکتی ہے، پاکستان سے نا اہلی، جبر، استحصال اور انتقام کی سیاست کے خاتمے کا آغاز مسلم لیگ (ن) کے بہادر کارکن سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابیوں سے کریں گے، سید شاہ محمد شاہ نے کہا کہ عین ممکن ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے فوری بعد عام انتخابات کا مرحلہ آجائے اس لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کی قیادت اور کارکنان مسلط حکمرانوں کو ملکی سیاست سے مکمل آؤٹ کرنے کے لئے بھرپور تیاریوں کا آغاز کرچکے ہیں۔