Home / اہم خبریں / ھالانی میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شہریوں اور سیاسی و سماجی تنظیموں نے احتجاجی ریلی نکالی، نااہل پولیس آفیسر ہٹا کر ایماندار عملہ مقرر کیا جائے

ھالانی میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شہریوں اور سیاسی و سماجی تنظیموں نے احتجاجی ریلی نکالی، نااہل پولیس آفیسر ہٹا کر ایماندار عملہ مقرر کیا جائے

نوشہرو فیروز (رپورٹ: محمد علی ملک) ھالانی میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شہریوں اور سیاسی و سماجی تنظیموں نے احتجاجی ریلی نکالی جو ھالانی کے مین گیٹ سے پریس کلب ھالانی پنہچی، تفصیلات کے مطابق ھالانی میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شہریوں اور سیاسی و سماجی تنظیموں کی بڑی تعداد کے لوگوں نے احتجاجی ریلی نکالی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے غلام حسین ھالیپوٹو، عزیزاللہ چانگ، نزیر اوڈ، لیاقت خاصخیلی، شریف سومرو، عباس ھالیپوٹو اور دیگر نے کہا کہ ھالانی میں موٹرسائیکل ڈکیتی اور چوریوں کی وارداتیں دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہیں یہاں کاروبار کرنا ناممکن ہوچکا ہے یہاں کوئی دن یا رات واردات سے خالی نہیں یہاں کی پولیس امن و امان بحال رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے مزید انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ ، آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد سے مطالبہ کیا کہ یہاں کے نااہل پولیس آفیسر ہٹا کر ایماندار عملہ مقرر کیا جائے تاکہ شہر کا امن بحال ہوسکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے