Home / اہم خبریں / اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو آدم اعجاز احمد جتوئی کی زیر صدارت میں محرم الحرام میں امن و امان کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس

اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو آدم اعجاز احمد جتوئی کی زیر صدارت میں محرم الحرام میں امن و امان کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) محرم الحرام میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اور ماتمی و تعزیہ جلوسوں کے روٹ پر صفائی و ستھرائی اور لائٹنگ کے انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو آدم اعجاز احمد جتوئی کی زیر صدارت مونسپل آفس میں منعقد ہوا جس میں اے ایس پی ٹنڈو آدم ڈاکٹر ایاز حسین جتوئی، سب انسپکٹر رینجرز وسیم اختر، چیف میونسپل آفیسر ٹنڈو آدم ہمایوں عمران راجپوت، ایم ایس تعلقہ اسپتال ڈاکٹر کلثوم عمرانی، فوکل پرسن ہیلتھ ڈاکٹر صادق بلوچ، ایس ایچ او سٹی طفیل بھٹو، ٹریفک انچارج داؤد ڈیرو، ایس ڈی اوز حیسکو طارق ندیم جٹ، عبدالحلیم، ایس ڈی او ٹو، محکمہ ہائی وے کے انجینئر غلام نبی میمن، انجمن تاجران کے محمد اقبال بھٹی، قدیر مغل، حبیب خان، نوشاد شیخ، تحریک جعفریہ کے رئیس حبیب خان مری، محسن علی شاہ، عابد رسول، حسین عباس چغتائی، مولانا محمد عثمان سموں، حافظ شیر علی، سوشل ورکر عمران غوری، تعزیہ کمیٹی کے حاجی صلاح الدین انصاری، مونسپل آفیسرز سعادت نور خان، عمران سموں، حمید بلوچ، فوکل پرسن تنویر رانجھانی سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو آدم اعجاز احمد جتوئی اور اے ایس پی ٹنڈو آدم ڈاکٹر ایاز حسین جتوئی نے بتایا کہ محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا جائے گا جلوس کیلئے کوئی بھی نیا روٹ نہیں ہوگا نہ ہی نئے روٹ سے جلوس نکلے گا جبکہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا اور امام بارگاہوں کے داخلی راستوں محرم الحرام میں منفی سوچ کے حامل افراد پر کڑی نظر رکھی جائے باہمی رواداری ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے مساجد کے سامنے نعرے بازی سے گریز کیا جائے نمازوں کے اوقات کا خیال کیا جائے جبکہ مجالس کے اوقات میں لوڈشیڈنگ سے گریز کیا جائے جلوس کے راستوں سے کیبل کی تاریں ہٹائی جائیں اور حیسکو کی تاریں اونچی کی جائیں انہوں نے کہا ملک کی موجودہ صورتحال میں ہمیں اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں شرپسند عناصر اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے انتظامیہ کی جانب سے ہیلتھ، پولیس اور بلدیہ کی جانب سے ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے