Home / اہم خبریں / کشمیر پریمیئر لیگ کا میلہ جمعہ سے مظفرآباد میں سجے گا۔ لیگ کی پہلی فرنچائز میرپور رائلز لندن کے معروف بزنس مین راجا سلیمان رضا اور عادل وحید نے خریدی

کشمیر پریمیئر لیگ کا میلہ جمعہ سے مظفرآباد میں سجے گا۔ لیگ کی پہلی فرنچائز میرپور رائلز لندن کے معروف بزنس مین راجا سلیمان رضا اور عادل وحید نے خریدی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کشمیر پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کا میلہ جمعہ سے مظفرآباد میں سج رہا ہے جس میں ٹائٹل کیلیے چھ ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی۔ لیگ کی سب سے پہلی فرنچائز میرپور رائلز لندن کے معروف بزنس مین راجا سلیمان رضا اور عادل وحید نے خریدی، سلیمان رضا کا ٹیم لینے کا مقصد کشمیر کاز میں حصہ ڈالنا ہے۔ کشمیر کی ثقافت کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا ہے۔ لیگ سے کشمیر کے نوجوان کرکٹرز کو فائدہ ہوگا۔ انہیں اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع ملے گا۔ یہی کھلاڑی کل پاکستان کی جانب سے کھیلتے نظر آئیں گے۔ کشمیر پریمئر لیگ کا افتتاحی میچ جمعہ کی رات کھیلا جائے گا۔ جس میں شعیب ملک کی میرپور رائلز اور شاہد افریدی کی راولا کوٹ مد مقابل ہوں گے۔ میرپور رائلز کے اونر سلیمان رضا نے شائقین سے لیگ میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ ایونٹ کا فائنل سترہ جون کو ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی ورلڈ بک فیئر 2025 میں 325 سے زائد اسٹالز، پانچ لاکھ سے زائد زائرین کی متوقع آمد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی ورلڈ بک فیئر (کے ڈبلیو بی ایف) کی منیجنگ کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے