کراچی (رپورٹ: عقیل احمد راجپوت) سندھ کابینہ میں تبدیلی، چار وزرا کی حلف برداری کل ہوگی، سندھ کابینہ میں شامل تین وزرا ایک مشیر کو فارغ کیے جانے کا امکان، سہیل انور سیال، نثار کھوڑو اور ہری رام کو سندھ کابینہ سےفارغ کرنے کا امکان، پیپلز پارٹی قیادت کی مشاورت سے سندھ کابینہ میں رد و بدل، سعید غنی سے محکمہ تعلیم ناصر شاہ سے اطلاعات کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ، سردار شاہ کو وزیر تعلیم اور سعید غنی کو وزیر اطلاعات بنانے پر غور، اسماعیل راہو سے زراعت تیمور تالپور سےانفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ، جام خان شورو، گیان چند، ضیا عباس کو صوبائی وزیر بنایا جائے گا، جام اکرام سےاینٹی کرپشن کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ، معاون خصوصی بنگل خان مہر کو اینٹی کرپشن کا قلمدان دیئے جانے کا امکان، صوبائی وزیر اسماعیل راہو کو یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اور محکمہ ماحولیات کا قلمدان دیے جانے کا فیصلہ، مکیش کمار کو وزیر خوراک، گیان چند کو اقلیتی امور کا قلمدان دیا جائے گا، تیمور تالپور کو وزیر جنگلات بنایا جائے گا، تنزیلہ قمبرانی کو وزیر اعلی کا معاون خصوصی انفارمیشن ٹیکنالوجی بنایا جائے گا، منظور وسان کو وزیراعلی کا مشیر زراعت بنانے کا امکان، وزیر اعلی کے پانچ معاونین خصوصی تعنیات کرنے کا فیصلہ ریاض شیرازی، رسول بخش چانڈیو، ارباب لطف اللہ کو وزیراعلی کا معاون خصوصی بنایا جائے گا، ساجد جوکھیو کو صوبائی وزیر سماجی بہبود بنائے جانے کا امکان، لیاقت آسکانی، ایاز مہر کو بھی سندھ کابینہ میں نمائندگی دی جاۓ گی۔