Home / اہم خبریں / ٹنڈو آدم یوم استحصال کشمیر ریلی قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب کی جانب سے مونسپل آفس سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی

ٹنڈو آدم یوم استحصال کشمیر ریلی قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب کی جانب سے مونسپل آفس سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) ٹنڈو آدم یوم استحصال کشمیر ریلی قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب کی جانب سے مونسپل آفس سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر مونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم اعجاز احمد جتوئی، چیف مونسپل آفیسر ٹنڈو آدم ہمایوں عمران راجپوت، این پی سی آئی ایچ ضلع سانگھڑ کے جنرل سیکریٹری مظہر چانڈیو نے کی، ریلی میں وائس چیئرمین ناصر قریشی، عمران غوری، دانیال خلجی، سعادت نور خان، علی ڈنو، علی شائیز، علی ڈنو ساند، عبداللہ بیھن، صمد بلوچ، حمید بلوچ، تنویر رانجھانی، نرسنگ بھیل سمیت دیگر معززین اور شہریوں نے شرکت کی، ریلی کے شرکا نے کشمیر میں مسلمان بھائیوں پر قابض ہندوستانی فوج کے مظالم کے خلاف سخت نعرے بازی کی، اعجاز احمد جتوئی اور رہنماؤں نے کہا کہ 730 دنوں سے کشمیر میں کرفیو کا نفاذ ہے اور آرٹیکل 370 ختم کرکے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بڑا ظلم کیا ہے ہم اس عمل کی سختی سے مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے