کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ماہ جولائی کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔ مانسہرہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122 مانسہرہ نے جولائی کے مہینے میں 180 ایمرجنسیز میں خدمات سر انجام دیں۔ جولائی کے مہینے میں 22122 کال موصول ہوئیں جن میں سے 21650 کالیں غیر ضروری تھیں 93 کالیں انفارمیشن کے لیے کی گئیں۔379 ایمرجنسیز کالز پر رسپانس کیا۔ جن میں 36 روڈ ٹریفک حادثات 111 میڈیکل ایمرجنسیز، 11 ڈوبنے کے واقعات، 10 آگ لگنے، 12 لڑائی جھگڑے متفرق ایمرجنسیز شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ان ایمرجنسیز میں بعض مریضوں اور زخمیوں کو موقع پر اور بعض کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ پیشنٹ ٹرانسفر سروس کےتحت ضلع مانسہرہ کے ہسپتالوں سے 199 ایمرجنسیز کیسز میں 84 مریضوں کو ڈسٹرکٹ مانسہرہ کے سرکاری ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا 115 مریضوں کو ڈسٹرکٹ مانسہرہ سے ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ عملے کے زیر نگرانی میں ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے اپیل کی جاتی ہے بے جا کال کرنے سے گریز کریں صرف ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1122 پر کال کریں۔